Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 31, 2020

وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات’ میں کہا- ہندوستان میں کم رہا کورونا وائرس کا اثر

وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعہ ملک سے بات کی۔

نئی دہلی: / صداٸے وقت /ذراٸع /٣١ مٸی ٢٠٢٠
===============================
ہمارے ملک میں بھی کوئی طبقہ ایسا نہیں ہے جو مشکل میں نہ ہو، پریشانی میں نہ ہو اور اس بحران کی سب سے بڑی چوٹ اگر کسی پر پڑی ہے تو ہمارے غریب، مزدور، شرمک طبقہ پر پڑی ہے۔ ان کی تکلیف، ان کا درد، ان کی پریشانی الفاظ میں نہیں بیان کی جاسکتی ہے۔ ہم میں سے کون ایسا ہوگا جو ان کی اور ان کی فیملی کی تکلیف کا تجربہ نہ کر رہا ہو۔ ہم سب مل کر اس تکلیف کو، اس درد کو بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، پورا ملک کوشش کر رہا ہے۔
وزیر اعظم مودی کورونا کے خلاف لڑائی کا یہ راستہ لمبا ہے۔ ایک ایسی مصیبت جس کا پوری دنیا کے پاس کوئی علاج ہی نہیں ہے، جس کا کوئی پہلے کا تجربہ ہی نہیں ہے، تو ایسے میں نئے نئے چیلنجز اوراس کی وجہ سے پریشانیوں کا ہم تجربہ بھی کر رہے ہیں۔ یہ دنیا کے ہر کورونا سے متاثر ملک میں ہورہا ہے اور اس لئے ہندوستان بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ابھی جو فیصلے لئے ہیں، اس سے بھی گاوں میں روزگار، خود روزگار، چھوٹی صنعتوں سے متعلق بڑے امکانات موجود ہیں۔ یہ فیصلے ان حالات کے حل کے لئے ہیں، خود مختار ہندوستان کے لئے ہیں، اگر ہمارے گاوں، خود مختار ہوتے ہیں، ہمارے قصبے، ہمارے ضلع، ہماری ریاست خود مختار ہوتیں تو بیشتر مسائل نے وہ شکل نہیں اختیار کی ہوتی، جس شکل میں آج وہ ہمارے سامنے کھڑی ہیں۔