Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 14, 2020

فرید الحق ڈگری کالج کے زیراہتمام این ایس ایس کے رضاکار طلبہ نے مہاجر مزدوروں کے لٸی لگایا راحت کیمپ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت 14 مٸی 2020 /نماٸندہ۔
============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے صبرحد واقع فرید الحق میموریل ڈگری کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم کی ہدایت پر کالج کے نیشنل سروس اسکیم کے رضاکاراپنے آس پاس کورونا وائرس کوویڈ 19 کے بارے میں بیداری مہم کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔

 فرید الحق کے رضاکاروں نے کورونا وائرس کوویڈ۔19 کی بیداری مہم کے تحت جمعرات کے روز مہاجر مزدوروں کے لئے ایک امدادی کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا افتتاح شاہ گنج کے نائب تحصیلدار امت کمار سنگھ نے مزدوروں کو  بسکٹ اور پانی کی بوتلیں دے کر کیا۔ انھوں نے این ایس ایس کے رضاکاروں اور ان کی خدمت کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر تبریز عالم کے زریعہ انتظامیہ کی کورونا وبا میں مدد کیلئے شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر تبریز عالم نے کہا کہ کالج اور اس کے این ایس ایس کے رضا کاروں کے راحت کیمپ سے خدمت جاری رکھے گا۔ اس کیمپ میں سومیہ مودنوال، خوشبو یادو، محمد حمزہ، ہمانشو یادو، انکت کمار، فرحان، حلیم، ریحان احمد، امت کمار، اویناش، شنی وشوکرما وغیرہ شامل رہیں۔اس موقع پر سرسید احمد انٹر کالج کے پرنسپل محمد شاہد نعیم، بلاک تعلیم افسر شاہ گنج راجیو یادو، بلاک تعلیم افسر کھٹہن ارون یادو، راج نارائن پاٹھک، مسٹر اشوک کمار، مسٹر انل چودھری، ریاض احمد، ایاض احمد، محمد وامق سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔