Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 14, 2020

گجرات سے آٸے مزدور میں کرونا جیسی علامات ملنے سے محکمہ صحت میں افرا تفری۔۔۔ایمبولینس کے ذریعہ بھیجا گیا ورانسی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت (نماٸندہ)۔14 مٸی 2020
===========================
گجرات سے ٹرک کے زریعے گھر جا رہے مزدوروں کے ہجوم میں ایک مزدور کی یکایک طبیعت خراب ہونے پر جمعرات کے روز منگرابادشاہ پور صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں مزدور میں کورونا جیسے علامت ہونے پر صحت محکمہ میں افرا تفری مچ گئی۔ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد مریض کو
ایمبولنس کے زریعے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ گجرات صوبے کے سورت شہر سے اتر پردیش کے مؤ ضلع کے گھوشی تھانہ تحت فرید پور گاؤں کا رہنے والا شیامو راجبھر ولد لال چند راج بھر اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ ٹرک پر سوار ہو کر گھر جانے کیلئے نکلا تھا۔ مختلف اضلاع کے کل 40 افراد اس ٹرک میں سوار تھے۔ٹرک کو دوسری طرف جانا تھا اس لئے ڈرائیور نے سبھی مزدوروں کو الہ آباد۔جونپور سرحد کے قریب پورؤپور گاؤں کے قریب اتار کر چلا گیا۔ٹرک سے اترنے کے بعد سے ہی شیامو کی طبیعت یکایک خراب ہونے لگی تو ساتھی مزدوروں نے 108 ایمبولینس سروس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی ایمبولنس مریض کو لیکر کمیونٹی صحت مرکز پہنچی جہاں  ڈاکٹروں نے ابتدائی جانچ کے دوران بخار، الٹی اور تیز سانس لینے کی شکایت ملنے پر گھبرا گئے اور فوری طور پر کورونا وائرس کی علامت ظاہر کرتے ہوئے 108 ایمبولینس کے زریعے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ ایمبولینس اہلکاروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی پی ای کٹس پہن کر روانہ کیا گیا۔