Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 14, 2020

ممبٸی سے آٸے شخص میں کورونا پازیٹیو کی رپورٹ۔۔۔محکمہ صحت الرٹ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /14مٸی 2020 (نماٸندہ).
============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے شیخ پور سوتولی گاؤں میں ممبئی سے آئے شخص میں کورونا مثبت ملنے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ سرگرم ہو گئی۔گاؤں میں کورونا وائر س کے مریض ملنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ادھر متاثر شخص کو فوری طور پر وارانسی میں علاج کے لئے بھیج دیا گیا۔ محکمہ صحت کی آر بی ایس کے ٹیم نے متاثر شخص کے قریبی تمام 17 افراد کے خون کا نمونہ جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔کنبہ کے سات افراد کو ضلع کوارنٹین مرکز بھیج دیگر لوگوں کو  اپنے گھروں میں کوارنٹین میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سی ایم او ڈاکٹر رام جی پانڈے نے بتایا کہ کورونا مثبت شخص سوہن لال ناوک 48گزشتہ 5 مئی کوذاتی کار سے ممبئی سے گھر آیا تھا۔ گاؤں آنے پر اسے گاؤں کے پرائمری اسکول میں کوارنٹین کر 10 مئی کو اس کا نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ دیر شام رپورٹ مثبت ملنے پر انفیکشن کے امکان کے پیش نظرجمعرات کو 17 افراد کے خون کے نمونے لیکر جانچ بھیجے گئے ہیں جن میں متاثر کی اہلیہ آرتی دیوی، بیٹا آشیش، سورج اور بھتیجے جسونت اور اس کی اہلیہ بندودیوی، بیٹی اچل ولد الوک شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر ضلع انتظامیہ نے گاؤں کو ہاٹ اسپاٹ بناتے ہوئے سبھی راستوں کو بند کر دیا ہے۔محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں میں سینٹائز کرنے میں مصروف ہے وہیں صفائی اہلکار پورے گاؤں میں صفائی ستھرائی کر رہے ہیں۔