Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 14, 2020

ڈی ‏ایم ‏جونپور ‏نے ‏رام ‏پور ‏بلاک ‏کے ‏تحت ‏گٸو ‏شالہ ‏سمیت ‏دیگر ‏محکمہ ‏جاتی ‏کاموں ‏کا ‏لیا ‏جاٸزہ۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /14 مٸی 2020(نماٸندہ).
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے جمعرات کے روزرام پور بلاک کے پچورکھی گاؤں کی میں عارضی گؤشالا، گرام پنچایت سپاہی میں منریگا کے تحت تالاب کی کھدائی اور پرائمری اسکول علی پور، رام پور، بی این بی انٹر کالج مڑیاہوں میں رہنے والے ممبئی اور گجرات کے لوگوں کی معلومات حاصل کی۔
گؤ شالہ کے معائنہ کیلئے جاتے وقت سہن پور گاؤں میں بند پڑے ہاٹ مکس پلانٹ پر رک کر ڈی ایم نے وہاں کام کرنے والے مزدوروں کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ وہاں کام کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ ہاٹ مکس پلانٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہے لیکن راشن اور رقم ان کے ٹھیکیدار پپو تیواری نے فراہم کیا ہے، اس کے علاوہ گاؤں والوں نے بھی ان کی مدد کے لئے راشن دیا ہے۔ یہی کام کرنے والے سلمان نے بتایا کہ اس کے دو چھوٹے جڑواں بچے ہیں جن کے لئے دودھ کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ جس پر خود ضلع مجسٹریٹ نے بچوں کو دودھ کیلئے سلمان کی اہلیہ روبی کو 500 روپے دیئے۔ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ بچوں کو کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے گاؤں کے پردھان کو گاؤں کے چاروں طرف پڑی زمین پر ایک پارک تیار کرنے اور وہاں ایک جم لگانے اور بیڈمنٹن اور والی بال کھیلنے کا انتظام کرنے کی ہدایت کیا۔ انہوں نے گاؤں کے پردھان سے کہا کہ وہ کھیلوں کے لئے وہاں اچھے انتظامات کریں، اس کے لئے اسپورٹس پروموشن کمیٹی سے ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
گوشالہ کے معائنے کے بعد انھوں رام پور بلاک کے سپہی پہنچے، جہاں گاؤں کے پردھان کے زریعے منریگا کے تحت تالاب کی کھدائی کرائی جا رہی تھی۔ پردھان کے زریعے منظم انداز میں تالاب کھودنے کے کام کو دیکھ کر ڈی ایم نے پردھان کی تعریف کیا اور پردھان کو ہدایت دیا کہ وہ پورے تالاب کے شجرکاری کرائیں اور گاؤں والوں کو وہاں بیٹھنے کے لئے بینچ بھی لگائیں۔یہاں انھوں نے مزدوروں کو کھانے کے پیکٹ دینے کے بعد پرائمری اسکول علی پور پہنچے جہاں ممبئی سے آکر6 افراد کوارنٹین میں ہیں۔ انہوں سبھی مزدوروں سے بات کرتے ہوئے 21 دن تک اپنے گھر میں کوارنٹین قانون پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے جانے کو کہا۔ انھوں نے آشا کو ہدایت دیا کہ وہ ہر روز گاؤں کا دورہ کریں اور باہر سے آرہے لوگوں کی نگرانی کریں۔ اگر کسی میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں تو فورااطلاع کریں اور اس کا نمونہ کروائیں۔ بی این بی انٹر کالج مڑیاہوں میں ممبئی اور گجرات سے 100 افراد رکھے ہیں جن کی تھرمل اسکریننگ مکمل ہوچکی ہے، ان میں سے کچھ کے نمونے جانچ کے لئے بھیجا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ان لوگوں کو 21 دن تک کوارنٹین میں رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے افسران کو ضروری ہدایت دیا۔