Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 5, 2020

زمینی تنازعہ میں مارپیٹ۔۔فریقین میں سے پانچ افراد زخمی۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بربس پور سہاوے گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریق میں ہوئی کہا سنی کے بعد جم کر لاٹھی ڈنڈہ سے مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ کے اس واقعہ میں دونوں فریق کے کل پانچ لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے رام جھلک اور رام دلار کے درمیان کافی سال سے آبادی کی زمین کو لیکر تنازعہ چل رہا ہے۔منگل کے روز اسی زمین کو لیکر دونوں فریق میں کہا سنی ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں اطراف سے لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔نصف گھنٹے تک ہوئی مارپیٹ میں ایک فریق سے انارا دیوی 65اہلیہ رام جھلک اور انیشا17بنت مہیندر زخمی ہو گئی جبکہ دوسرے فریق سے شیتلا 55ولد شری ناتھ،ساوتری دیوی52اہلیہ شیتلا اور کلاوتی 65زخمی ہو گئی۔مارپیٹ کی اطلاع پر پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔دونوں فریق نے معاملے میں پولیس کو تحریر دیکر کاروائی کی مانگ کی ہے۔