Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 5, 2020

آغافیہ گروپ جونپور کے زیر اہتمام سحری کٹ کی تقسیم۔

جون پور۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
========================
 لاک ڈاؤن میں ایک طرف جہاں غیر سرکاری تنظیمیں غریب روزہ داروں کو افطار کٹ تقسیم کررہے ہیں،وہیں رات کی تاریکی میں آغافیہ گروپ کے ڈائریکٹر محمد اظہر روزہ رکھنے کے لئے سحری کا بھی انتظام کرنے میں مصروف ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بعد سے
محمداظہرالدین غریب عوام میں خشک راشن اور سبزیاں مسلسل تقسیم کر رہے ہیں۔انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس لائن میں سیکڑوں پیکٹ راشن تقسیم کیے ہیں۔ ڈی ایم دنیش کمار سنگھ کی موجودگی میں لاک ڈاؤن شروع ہونے سے قبل ہی انہوں نے غریبوں اور راہگیروں میں بڑی تعداد میں سینٹائزر اور ماسک تقسیم کیا تھا۔ رمضان المبارک میں انھوں نے سیکڑوں لوگوں میں روزہ افطارکے لئے رمضان کٹ بھی تقسیم کیا ہے۔ جس کے بعد اب وہ رات کی تاریقی میں سحری کٹ کے ساتھ ان غریب کے گھروں تک پہنچ رہے ہیں تاکہ کوئی بھی سحری کے بغیر روزہ نہ رکھے۔انھوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی ضرورت مندوں میں افطار کے ضروری سامان کے سینکڑوں کٹ تقسیم کیا گیا لیکن افطار کٹ تقسیم کے دوران ہی انھوں نے غریب مسلم کنبوں میں سحری کیلئے کچھ نہیں ہونے کی معلومات ہوئی تو انھوں نے افطار کٹ کے علاوہ دیر شام سے ضرورت مندوں کی نشاندہی کر ان تک سحری کٹ تقسیم کر رہے ہیں۔