Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 26, 2020

ممبرا ‏میں ‏امن ‏و ‏سلامتی ‏کیساتھ ‏مناٸی ‏گٸی ‏عید ‏۔۔۔گھروں ‏میں ‏پڑھی ‏گٸی ‏نماز ‏نفل ‏/چاشت

ممبرا۔۔مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذوالفقار خان کی رپورٹ /صداٸے وقتو۔
==============================
ممبرا میں مسلمانوں نے لاک ڈاٶن کے قوانیین کی تعمیل کرتےہوٸے امن سلامتی کیساتھ مناٸی عید الفطر۔لوگوں میں کورونا واٸرس کی وبإ کی حفاظتی تدابیر کے چلتے سرکاری قوانین و مفتیان دین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوٸے گھروں میں دو رکعت نماز نفل /نماز چاشت ادا کی اور اس موقع پر کورونا واٸرس سے نجات کے لٸے بارگاہ ایزدی میں دعاٸیں مانگی گٸیں۔
ممبٸی سے متصل اس بھیڑ بھاڑ والے علاقے ممبرا میں عید کے روز بھی سڑکیں سونی رہیں۔مساجد و عید گاہوں میں چند لوگوں نے ہی نماز عید ادا کی باقی لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں رہ کر لاک ڈاٶن کا پاس رکھتے ہوٸے گھروں میں ہی نفل نماز ادا کی۔جس کا علان تمام مساجد سے علمإ کرام نے کیا تھا۔
اس موقع پر ممبرا سے ہمارے نماٸندے نے بتایا کہ گو کہ مسجدوں میں نماز کی عمومی اجازت نہیں تھی اور نہ ہی بازاروں میں مسلمانوں نے خریداری میں خاص دلچسپی دیکھاٸی تاہم ممبرا کے مسلمانوں نے بغیر کسی مایوسی کا اظہار کرتے ہوٸے خداٸے واحد پر مکمل بھروسہ کیا۔ماہ رمضان میں گھروں میں رہ کر لوگوں نے صوم و صلوة و دیگر عبادات کا اہتمام کیا ۔اب عید کے موقع پر موباٸل کے ذریعہ مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔