Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 26, 2020

جونپور۔۔پورے ‏ضلع ‏میں ‏عید ‏الفطر ‏کا ‏تیوہار ‏پر ‏امن ‏طور ‏پر ‏منایا ‏گیا ‏۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /26 مٸی 2020(نماٸندہ).
=(============================
ضلع بھر میں عید الفطر کا تیوہار پرامن طو پر منا یا گیا۔شہر میں قاضی شہر شاہی عیدگاہ کے پیش امام کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے اکثر مسلمانوں نے نماز عید نہیں ادا کیا جبکہ اطراف میں فرزندان توحید نے گھروں میں عید کی نماز ادا کی تو وہیں وہیں بعض مساجد اور عید گاہوں میں مسلمانوں نے شوشل ڈسٹنس کا لحاظ رکھتے ہوئے نماز عیدالفطر ادا کی وہیں شیعہ عالم دین نے آن لائن نمازا دا کرائی۔وہیں شوشل ڈسٹنس کا مکمل طور لاگو کرا نے کے لئے مقامی پولیس عید گاہ اور مساجد کا دورہ کر تی رہی۔
واضح رہے کہ کو رونا وبا ء کو لے کر حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جس کی حمایت میں علماء اور معززین کے ذریعہ مختلف ذرائع سے عوام سے گھروں میں نما زادا کر نے اور شوشل ڈسٹنس پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔اسی کڑی میں عید گاہ کمیٹی کے سیکریٹری محمد شعیب عرف اچھو خان نے مو لانا ظفر احمد کے حوالے سے کہا تھا کہ عید کی نماز عید گاہ میں نہیں ہو گی اورا س نماز کے بدلے کو ئی نما زنہیں اد اکی جائے گی اس لئے لو گ اپنے گھروں اور چھوٹی بڑی مسجدوں میں نماز ادا نہ کریں جس پر عمل کر تے ہوئے شہر کے اکثر مسلمانوں کے ذریعہ عید کی نماز ادا نہیں کی گئی۔ وہیں دیہی علاقوں میں شوشل ڈسٹنس کا لحاظ رکھتے ہو ئے عید گاہ اور مساجد میں 5افراد کے علاوہ گھروں میں عید کی نما زکی اطلاع مو صول ہو ئی ہے۔ اس دوران مساجد اور عید گاہ عید الفطر کے روز خالی رہی چند لوگوں نے مساجدا ور عید گاہ کی رونق اور روایات کو زندہ رکھا۔ شہر کی تاریخی عید گاہ اور تاریخی مساجد جن میں شاہی مسجد، لال دروازہ، نواب صاحب کا احاطہ، شیر والی مسجد، صدر امام باڑہ، بیگم گنج کی مسجدوں میں عوامی طور پر عید کی نماز ادا نہیں ہوئی۔ شوشل ڈسٹنس کا لحاظ رکھتے ہو ئے شیعہ عالم دین مولانا محفوظ الحسن خان اما جمعہ اور مولانا صفدر حسین زیدی نے اپنے گھروں سے آن لائن عید کی نماز ادا کرائی۔