Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 21, 2020

ممبٸی ‏سے ‏آٸے ‏شخص ‏کورنانٹاٸن کے ‏دوران سانس ‏پھولنے ‏سے ‏ہوٸی ‏موت۔۔۔گاٶں ‏والوں ‏کو ‏کورونا ‏کا ‏خدشہ۔۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔/صداٸے وقت /٢١ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
ضلع کے رام پور بلاک تحت سریری گاؤں میں ممبئی سے آئے شخص کی گاؤں کے ایک باغ میں کوارنٹین کے دوران ساس لینے میں تکلیف اور کھانسی سے حالت خراب ہو گئی۔آناً فاناً میں اہل خانہ علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ممبئی سے آئے شخص کی موت ہوتے ہی گاؤں میں کورونا پھیلنے کا خدثہ ظاہر کرتے ہوئے گاؤں والوں نے محکمہ صحت سمیت پولیس کو اطلاع دی لیکن کسی کے توجہ نہیں دینے سے لوگوں میں خوف و ناراضگی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کا رہنے والا جے شنکر گزشتہ 16مئی کو ممبئی سے ٹرک وغیرہ سے سفر کرتے ہوئے پہنچا تھا۔یہاں پہنچنے پر اسے ساس لینے میں تکلیف اور کھانسی کی شکایت تھی جس پر اہل خانہ نے گھر کے قریب ہی ایک باغ میں اسے کوارنٹین کر دیا تھا۔گزشتہ دیر شام یکایک طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اہل خانہ نے ایمبولنس کیلئے فون کیا لیکن کوئی مدد نہیں ملنے پر پرائیویٹ گاڑی سے علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ممبئی سے لوٹے شخص کی موت کی خبر ملتے ہی پورے گاؤں میں کورونا سے متاثر ہونے کا خدثہ پھیل گیا اور لوگ لاش کو گاؤں کی باغ میں رکھ کر پولیس کے اعلی افسران سمیت محکمہ صحت کو دی۔گاؤں پردھان رماشنکر پال نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اور مقامی تھانے پر اطلاع دینے کے باوجود بھی جمعرات کی دوپہر تک کوئی زمہ دار موقع پر نہیں پہنچا۔دوپہر بعد سی او مڑیاہوں کی قیادت میں پہنچی پولیس نے لاش کو گاؤں کے ہی سنسان مقام پر نذر آتش کر آخری رسوم ادا کر دیا گیا۔