Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 21, 2020

کھیل ‏کے ‏دوران ‏دھار ‏دار ‏چیز ‏پر ‏گرنے ‏سے ‏ایک ‏طالب ‏علم ‏کی ‏موت ‏

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /٢١ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
شہر کوتوالی حلقہ کے پرانی بازارمحلے میں کھیل کے دوران مشتبہ حالت میں دھاردار ہتھیار پر گرنے سے طالب علم کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تفتیش کرنے میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ محلہ کے رہنے والے سنجو ساہو کے 14سالہ بیٹے کو خون آلودہ حالت میں اہل خانہ لیکر ضلع اسپتال پہنچے۔سینے میں دھاردار ہتھیار کا زخم دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے وارانسی کے ٹرامہ سینٹر ریفر کر دیا جہاں لے جاتے وقت راستہ میں ہی موت ہو گئی۔طالب علم کی موت ہوتے ہی اہل خانہ لاش کو لیکر گھر چلے آئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر کوتوال پون اپادھیائے اور چوکی انچارج شکر منڈی سیف خان موقع پر پہنچ گئے اور پوچھ گچھ کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لے لیا۔اہل خانہ کے مطابق طالب علم اپنی بہن کے ساتھ گھر میں کھیل رہا تھا،کھیل کے دوران ہی پھسل کر آم کاٹنے والے دھاردار چاکو پر گر گیا جس سے چاکونے سینے کو چاک کر دیا۔