Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 21, 2020

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی مناٸی گٸی۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت  (نماٸندہ)۔21 مٸی 2029
========================
ضلع کانگریس کمیٹی دفتر پر جمعرات کے روزجدید ملک کے تعمیر کردہ سابق وزیر اعظم انجہانی راجیو گاندھی کی برسی منائی گئی۔اس موقع پر موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ پنچایتی راج نظام کو مضبوطی دینے والے،نوجوانوں کو 18سال کی عمر میں حق رائے دہی کا استعمال فراہم کرنے والے نوجوان وزیر اعظم کو آج ہی کے روز بم بلاسٹ سے شہید کر دیا گیاتھا۔سنیئر لیڈر راکیش سنگھ ڈبو نے کہا کہ ملک کا پہلا اے ٹی ایم مشین اور مواصلات انقلاب کے خالق انجہانی راجیو گاندھی نے ملک کو سائنس اور ترقی کی نظر سے دیکھتے تھے۔اس موقع پر دھرمیندر نشاد،راج کمار گپتا،انل سونکر،امیش سریواستو،اقبال حسین،مکیش پانڈے،اعظم زیدی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔