Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 21, 2020

ضلع میں ایک ساتھ 16 کورونا پازیٹیو مریض نکلنے سے انتظامیہ میں افراتفری، عوام میں خوف و ہراس۔۔۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت/٢١ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
========================
ممبئی اور گجرات سے شرمک اسپیشل ٹرین کے زریعے گھروں کو واپس لوٹ رہے مزدوروں نے ضلع میں افرا تفری کا ماحول قائم کر دیا ہے۔پورے لاک ڈاؤن کے دوران جمعرات کے روز آئی رپورٹ سے پورے ضلع میں کھلبلی مچ گئی۔ایک روز میں 16مزدوروں کی کورونا مثبت رپورٹ آنے سے ضلع انتظامیہ سمیت شہری سہم گئے۔اس طرح ضلع میں کورونا کے کل 47کیس ہوچکے ہیں جن میں 11مریض صحت یاب ہو کر واپس گھروں کو جا چکے ہیں اور ایک کی موت ہو چکی ہے۔موجودہ وقت میں ضلع میں کورونا کے35متاثر مریض محکمہ صحت کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کے روز وارانسی لیب سے آئی رپورٹ میں ضلع کے 16نئے مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔مریضوں میں رام بچن پرجاپتی ساکن ہریداسی پور تھانہ چندوک،جنگ بہادر یادو ساکن بھیسا کوتوالی کیراکت،رام جنم یادو ساکن ہریہرپور تھانہ چندوک،شیلا پرجاپتی ساکن سدھولی چندوک،مہیندر جیسوال ساکن میٹھے پار تھانہ سکرارا،رام جی ساکن ناتھوپور تھانہ گدی،پھول یادو ساکن جنگی پور رام نگر،فتح بہادر ساکن مینک پور مڑیاہوں،دودھ ناتھ جیسوال ساکن اونجنی کلاں رام دیال گنج کوتوالی مڑیاہوں،منیش یادو ساکن اشواپار بدلاپور،عالم علی ساکن بڑی اہرولی مہاراج گنج،راہل یادو ساکن گتون رام نگر،ریاض احمد ساکن کٹار بدلاپور،شہاب الدین ساکن شاہ پور کھیتاسرائے اور کلدپے ساکن صبرحد کوتوالی شاہ گنج شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہی تین مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹے تھے اور جمعرات کو 16مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اس طرح ضلع اب تک کل 47کیس روشنی میں آئے ہیں جن میں 11صحت یاب ہو کر واپس چلے گئے جبکہ 1نوجوان کی گزشتہ ہفتہ کوارنٹین سینٹر میں موت ہو گئی تھی۔موجودہ وقت میں کورونا متاثر مریضوں میں 35مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کر علاج کیا جا رہا ہے۔