Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 4, 2020

شراب کےلئےسماجی فاصلوں کی اڑی دھجیاں، پولیس ہوئی بے بس۔۔۔۔کورونا ‏کے ‏پھیلنے ‏کا ‏خطرہ ‏بڑھا۔

شراب کی بشیتر دوکانوں پر سماجی فاصلےکی کھلی عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ شہرکے مرکزی علاقوں میں واقع شراب کی بڑی دوکانوں پر ایک کلو میٹرسے زیادہ لمبی لائن دیکھنےکو مل رہی ہے۔

لکھنٶ۔۔اتر پردیش۔۔صداٸے وقت /   4 مٸی 2020
===.=========================
ملک میں چل رہے لاکڈاٶن کے تیسرے مرحلے میں کچھ چھوٹ ملنے سے ریڈ زون یا ہاٹ اسپاٹ کو چھوڑ کر باقی ریاست کے دیگر جگہوں پر بازاروں میں کچھ چہل پہل نظر آٸی۔لکھنٶ ، الہ آباد ، مراد آباد ، وارانسی و دیگر مقامات پر کچھ دکانوں کے کھلنے سے عوام نے راحت کی سانس لی۔
سب سے زیادہ شراب کی دکانوں پر بھیڑ نظر آٸی ۔کہیں کہیں ایک کلو میٹر لمبی لاٸن لگی ہوٸی دیکھی گٸی۔سماجی دوری کی دھجیاں اڑ رہیں ہیں ۔کہیں کہیں پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔۔شراب کا دکانوں پر لوگ صبح سے ہی لاٸن میں لگے ہوٸے تھے۔دس بجے دکان کھلنے پر ہی لوگوں کو شراب مل سکی۔۔لاٸن بھی کہیں کہیں ایک کلو میٹر سے زیادہ لمبی رہی۔۔بعض مقامات پر خواتین کو بھی لاٸن میں لگا دیکھا گیا ۔
صحافی ، بیدار عوام و ذمے دار شخصیات کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں کھلنے سے واٸرس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاٸے گا۔