Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 4, 2020

کورونا بحران :خلیجی ممالک میں بے روزگار ہوئے شہریوں کو ہندوستان واپس لانے کی تیاری۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم تقریبا ًڈیڑھ لاکھ ہندوستانی شہریوں نے وطن واپسی کے لئے ہندوستانی سفارت خانے میں رجسٹریشن کروایاہے۔
صداٸے وقت /ذراٸع /4 مٸی 2020.
=============================
ابو ظہبی: کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان ، متحدہ عرب امارات میں مقیم تقریبا ًڈیڑھ لاکھ ہندوستانی شہریوں نے وطن واپسی کے لئے ہندوستانی سفارت خانے میں رجسٹریشن کروایاہے۔سنیچر کے روز دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل وپل کے حوالے سے گلف نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سنیچر کے شام 6 بجے تک، 1 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ شہریوں نے رجسٹریشن کروایاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک چوتھائی ملازمتوں سے محروم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں۔
دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل وپل نے کہا کہ 'ان درخواست دہندگان میں سے 40 فیصد کام کرنے والے افراد ہیں اور 20 فیصد پیشہ ور ہیں۔ مجموعی طور پر ، متحدہ عرب امارات میں 25 فیصد ہندوستانیوں نے ملازمتوں سے محروم ہونے کو ملک چھوڑنے کی وجہ قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، وپل نے کہا کہ تقریبا ً 10 فیصد درخواست گزار سیاحتی ویزا پر آئے تھے جو ہندوستان میں پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے۔ جبکہ باقی درخواست دہندگان میں میڈیکل ایمرجنسی ، حاملہ خواتین اور طلبہ شامل ہیں۔
ابوظہبی میں ہندوستان کے سفارتخانے بدھ کے روز ہندوستان کے قونصل خانہ ، دبئی کی جانب سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان واپس آنے کے خواہشمند شہریوں کو سرکاری ویب سائٹ https://cgidubai.gov.in/covid_registerپر رجسٹریشن کروائیں۔ اس اعلان کے چند منٹوں میں ہی ویب سائٹ میں کچھ  تکنیکی مسائل پید ا ہوگئے تھے۔ جس کے بعد ٹویٹ کو حذف کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد سفارتخانے کو اسے دوبارہ پوسٹ کرنا پڑا۔
وپل نے کہا کہ تکنیکی پریشانی اس لئے آرہی ہے کہ بہت سے لوگ قونصل خانے کی ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹر ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندراج کچھ دنوں کے لئے کھلا ہے اورسب ایک ساتھ اس کا استعمال کررہے ہیں۔ ڈیٹا مختلف ممالک میں موجود بھارتی سفارت خانوں سمیت ہندوستانی ریاستوں کو فراہم کیاجائیگاتاکہ وہ ان شہریوں کی واپسی کے لیے انتظامات کرسکیں۔ پروازوں میں نشستوں کی ضمانت نہیں ہے
قونصل جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈیٹا بینک میں اندراج ابتدائی مراحل میں ہندوستانیوں کو لیے جانے والی پروازوں میں نشستوں کی ضمانت نہیں ہے۔ یہ طیارہ ان لوگوں کے لئے ہوگا جو انتہائی ضرورت مند کے زمرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا ، 'دبئی ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے بہت پریشان کارکن ، طبی میدان ، حاملہ خواتین ، بوڑھوں اور ہندوستانیوں کو حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی خصوصی ایئر لائن میں شاید پہلی ترجیح دی جائے گی۔
وِپول نے کہا ، تاہم ، حکومت ہند نے سفر کی شرائط سے متعلق کوئی رہنما اصول نہیں دیئے ہیں ۔ لہذا یہ واضح نہیں ہے کہ مسافر کوویڈ 19 کے تناظر میں اس صورتحال سے  کیسے  استفادہ کرسکتے ہیں۔جب قونصل جنرل سے میڈیا میں آنے والی خبروں کے بارے میں پوچھا گیا کہ ایئر انڈیا کی 500 پروازیں اور تین ہندوستانی بحری جنگی جہاز بیرون ملک پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے تیار ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ جنگی جہاز سے آگاہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ، "یقینا  ائیر انڈیا اس مہم میں شامل ہوگا لیکن مجھے جنگی جہاز سے متعلق جانکاری  نہیں ملی ہے۔