Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 4, 2020

عالمی یوم صحافت (٣ مٸی) ۔۔حکومت نے کہا میڈیا آزاد ہے۔۔اپوزیشن نے کہا خطرے میں ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 4 مٸی 2020.
===================
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاٶڈیکر نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر کہا کہ ہندوستان میں میڈیا پوری طرح آزاد ہے اور جو لوگ میڈیا کی شبیہ کو غلط طریقہ سے پیش کر رہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جاٸے گا۔
وہیں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ میڈیا پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں وہ خطرے میں ہے اور ہوشیار رہنے کی ضرروت ہے ۔کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹویٹ پر لکھا کہ عالمی آزادٸی صحافت کی فہرست میں ہندوستان دو پاٸیدان نیچے آکر 142 ویں مقام تک پہنچ گیا ہے۔بی جے پی جمہوریت کے اس چوتھے ستون کو برباد کر دینا چاہتی ہے۔
واضح ہو کہ اس سال جاری ہوٸے سالانہ آزادٸی صحافت کی فہرست میں انڈیا دو پاٸیدان نیچے آگیا ہے۔