Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 27, 2020

شادی سے انکار کرنے پر معشوقہ کا گلا ریت کر قتل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /27 مٸی 2020 (نماٸندہ)۔
=====================
جلالپور تھانہ حلقہ کے ہیراپور جمالپور گاؤں کی دلت بستی میں گزشتہ دیر شب شادی سے انکار کرنے پر ایک طرفہ محبت کرنے والے عاشق نے اپنی معشوقہ کا گلا ریت کر قتل کر دیا۔ملزم متوفیہ کی بہن کا دیور بتایا جاتا ہے جو واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا۔گھر میں داخل ہوکر قتل کرنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مقامی تھانہ حلقہ کے نیوادا گاؤں کے رہنے والے ہری کچن اپنی بھابھی کی چھوٹی بہن سونی 23کے ساتھ یک طرفہ محبت کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا۔ادھر سونی کی شادی کہیں اور طے ہونے پر ایک روز قبل ہی اس نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی جس پر سونی نے انکار کر دیا۔سونی کے انکار کرنے کے بعد وہ گھر چلا گیا اور گزشتہ دیر شب کلہاڑی لیکر اس کے گھر پہنچ گیا اور سوتے وقت اس پر حملہ کرنا شروع کر دیا جس سے جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی۔بغل میں سو رہی چھوٹی بہن نے شور مچانا شروع کیا تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔شو رسن پہنچے مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج ونود سنگھ مع فورس موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔