Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 27, 2020

سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہروں کی برسی پر کانگریسیوں کا خراج عقیدت۔۔۔ریاستی صدر کی گرفتاری پر ایک روزہ علامتی مظاہرہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /27 مٸی 2020 (نماٸندہ)۔
=====================
سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی برسی کے موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی نے پروگرام کا انعقاد کر خراج عقیدت پیش کیاگیا جس کے بعد ضلع کانگریس کمیٹی علامتی ایک روزہ  دھرنا دے کر کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔ دھرنے کے بعد متعلقہ میمورنڈم ای میل کے ذریعے گورنر کو ارسال کیا گیا۔

کانگریس کے ضلع صدر فیصل حسن تبریز نے کہا کہ ریاستی کانگریس صدر کی غیر جمہوری گرفتاری اور کسی کو جیل میں ان سے ملنے نہیں جانے کے خلاف ہم تمام کانگریس کارکنان گورنر اتر پردیش سے مطالبہ کیاکہ ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو فرضی مقدمہ سے رہا کیا جائے۔ ضلع کانگریس نے اپنے میمورنڈم میں کہا ہے کہ ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نہ صرف ریاستی کانگریس کے صدر ہیں بلکہ وہ ملک کی سب سے بڑی اسمبلی کے دو بار اعزازی رکن بھی ہیں۔ موجودہ حکومت اور انتظامیہ ریاستی صدر اجے کمار للو کے بنیادی حقوق کو بھی پامال کررہی ہے۔ یہاں تک کہ اانھیں اپنے وکیل سے ملنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ فرضی طریقے سے ان پر سنگین دفعات لگائے گئے ہیں اور اپنی ہی پارٹی کے لیڈر اور ممبران اسمبلی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اجے کمار للو نے ریاستی حکومت سے مہاجر مزدوروں کو واپس لانے کی مستقل طور پر اپیل کی۔ اس کے بعد پارٹی سے مزدوروں کو لانے کے لئے فراہم کی گئی 1000 سے زیادہ بسیں ریاست میں غازی آباد اور نوئیڈا کی سرحدوں پر کھڑی کردی گئیں، لیکن انہیں ریاست کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی اور وہ بسیں واپس چلی گئیں اورمزدور سیاست کی وجہ سے کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔اس موقع پر وکاس تیواری ایڈوکیٹ، راکیش سنگھ ڈبو، دھرمیندر نشاد، اعظم زیدی،راج کمار گپتا، چندر کیش پرجاپتی، پنکج سونکر، مکیش پانڈے،اقبال حسین وغیرہ موجود رہے۔