Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 27, 2020

زمینی تنازعہ کو لیکر مارپیٹ ۔16 افراد زخمی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت/27 مٸی 2020 (نماٸندہ)۔
=====================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے حسین آباد گاؤں میں زمینی تنازعہ کو لیکر کہا سنی کے بعد دیر شام دو فریق لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔دونوں طرف سے نصف گھنٹے تک چلے لاٹھی ڈنڈہ میں 16لوگ زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے رگھونندن اور بدھو کے درمیان کافی سال سے آبادی کی زمین کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔گزشتہ روز کسی بات کو لیکر دونوں فریق کے کچھ لوگوں میں کہا سنی ہوگئی جس کے بعد دونوں طرف سے درجنوں لوگ جمع ہو گئے اور لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے بدھو65،فرنگی لال40،رنجو20،انل19،جیالال48،اروند30،کنجل16اور مینا45سمیت دوسرے فریق کے رگھونندن70،چندرشیکھر24،رودل29،ابھیشیک18،پرنس16،ریشو45،راجندر 39اور سومرا دیوی60زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی کوتوالی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی مردانہ اسپتال میں داخل کراتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی۔