Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 27, 2020

جونپور میں کورونا واٸرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد سے عوام میں تشویش۔۔۔آج مزید 16 نٸے مریضوں کی رپورٹ مثبت۔کل ‏تعداد ‏بڑھکر ‏ہوٸی ‏156.

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / 27 مٸی 2020 (نماٸندہ)۔
=======================
 ضلع میں کورونا وباء کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔ محض ایک ہفتہ میں ہی ٹرین،بس و دیگر وسائل سے گھروں کو لوٹ رہے مزدوروں میں کورونا وائرس کا انفیکشن سینکڑا پار کر چکا ہے۔بدھ کے روز آئی رپورٹ میں 16نئے معاملے آنے سے انتظامیہ کے ماتھے پر مہاجرین مزدوروں کی آمد کو اور کورونا پھیلنے کو لیکر فکر کے آثار نظر آرہے ہیں، کیونکہ ماضی میں مہاجر کی آمد سے قبل جونپور انتظامیہ نے اپنے تمام مریضوں کو ٹھیک کرلیا تھا، لیکن مہاجرین کی آمد کے بعد یہاں کل مریضوں کی تعداد 156 ہوگئی ہے۔ اس میں تین کورونا مثبت افراد کو اپنی جان بھی گنوانی پڑی ہے اور 22لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ دہلی، پنجاب، مہاراشٹرا، گجرات سمیت متعدد ریاستوں کے مہاجرین مزدرو کی اپنے وطن واپسی پر جونپورانتظامیہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ دس روز قبل ضلع میں پائے گئے تمام8 مریض صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے تھے۔ اس کے بعد 14 مئی کو ٹرینوں اور بسوں کے ذریعہ مزدوروں کے آمد کا سلسلہ شروع ہوا، اور جب ان تمام مزدروں کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تو رپورٹ مثبت آنی شروع ہو گئی۔ اس کی وجہ سے جونپور کی عوام جو اورنج زون میں تھی ریڈ زون میں داخل ہونے کے خطرات منڈلانے لگے جس کے متعلق اہل جونپور کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایک کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور ضلع میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ 22 مئی کو سب سے زیادہ 43 افراد مثبت پائے گئے۔ اور یہ سلسلہ آج بھی قائم ہے،بدھ ہے روز16 افراد کو رونا مثبت پائے گئے ہیں ان تمام کو ملا کر اب ضلع میں کورو نا مثبت افراد کی تعداد بڑھ کر156 ہوگئی ہے۔ اس میں 131 مریض زیر علاج ہیں،22مریض صحت مند ہوکر گھر چلے گئے ہیں اور 3افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے بتایا کہ مہاجرین مزدوروں کی آمد کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کی آمد کا عمل ابھی جاری ہے۔ ان تمام کی جانچ کی جارہی ہے او ر انھیں بہتر علاج مہیا کرا یا جارہا ہے۔