Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

سماجوادی ‏کارکن ‏نے ‏وزیر ‏اعظم ‏کو ‏اپنے ‏خون ‏سے ‏لکھا ‏خط۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٣ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سماجوادی پارٹی کے نوجوان کارکن اجیت یادو بابا نے وزیر اعظم کو وزیر اعظم کیئر فنڈ کو منظرعام کرنے کے لئے اپنے خون سے خط لکھا ہے۔ بدھ کے روز نوجوان لیڈرنے اپنے خون سے لکھے خط کے ذریعے کہا کہ ملک کے غریب عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ملک کے وزیر اعظم نے کرونا کی وبا کے نام پر جذباتی اپیل کرکے پی ایم کیئر فنڈ میں جو اربوں، خربوں روپے کی رقم حاصل کی ہے اس کا اکاؤنٹ منظر عام کریں۔مزید کہا کہ وزیر اعظم کیئر فنڈ کو منظر عام نہ کرنا ملک کے غریب عوام کے ساتھ دھوکہ دہی اور غداری ہے۔ اجیت بابا نے الزام عائد کیا کہ کیئر فنڈ کا پیسہ سرمایہ داروں کے لئے ہے غریبوں کے لئے نہیں ہے۔ وزیر اعظم کو عوامی سطح پر فنڈ واضع نہیں کرنے کی صورت میں سماجوادی نوجوان سڑک پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ونود شرما، وپین یادو، آکاش یادو، آشیش یادو موجودرہے۔