Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

سماجی ‏کارکن ‏عظمت ‏علی ‏کا ‏قدم ‏قابل ‏تقلید۔۔۔لگاتار ‏روزہ ‏داروں ‏کو ‏افطار ‏کٹ ‏کی ‏تقسیم۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش( نماٸندہ)./صداٸے وقت /١٣ مٸی ٢٠٢٠
=============================
 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس بار رمضان کے مبارک مہینے میں روزہ داروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں  سماجی کارکن عظمت علی غریب مسلمان روزہ داروں کی مستقل مدد کر رہے ہیں۔ عظمت علی نے 500 رمضان کٹ تقسیم کرنے کا نظام بنایا ہے تاکہ غریب روزہ داروں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نیز عظمت علی نے ایسا نظام بنایا ہے جس میں رمضان کی کٹ حاصل کرنے والے غریبوں کا چہرہ تک واضع نہیں کیا جا رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے پہلے ہی روز سے شہر بلوا گھاٹ کے رہنے والے سماجی کارکن عظمت علی اپنے ذاتی فنڈ سے ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم کررہے ہیں،ساتھ ہی ضلع کی دیگر سماجی تنظیموں کو مالی مدد بھی کی ہے۔ رمضان المبارک کے پیش نظر راشن کٹ کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کٹ بھی مسلسل مسلم کنبوں میں تقسیم کی جارہی ہے۔ سماجی کارکن عظمت علی نے بتایا کہ ایک کٹ میں 5 کلو آٹا، 3 کلو آلو، 2 کلو چاول، 2 کلو پیاز، 1 لیٹر تیل، 2 کلو گرام چنا، 1 کلو مٹر، 1 کلو دال، 1 کلو نمک، 1 کلو گرام بیسن، 1 کلو پاپڑ، 650 گرام کھجورشامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سماجی کارکن عظمت علی نے بتایا کہ رمضان المبارک کا پاک مہینہ چل رہا ہے اور یہ عبادت کا مہینہ ہے۔ سب سے بڑی عبادت خدا کے قریب انسانیت کی مدد کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سوچ یہ ہے کہ رمضان المبارک کے پاک ماہ میں غریب روزہ داروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیں، اس کے لئے میں اپنی اہلیت کے مطابق ضرورت مند لوگوں کی مسلسل مدد کی جار ہی ہے۔