Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

ممبٸی ‏سے ‏پیدل ‏گھر ‏آرہے ‏شخص ‏کی ‏مدھیہ ‏پردیش ‏میں ‏موت۔پورے ‏علاقے ‏میں ‏غم ‏کی ‏لہر۔

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١٣ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
ضلع کے گورابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے رسول پور گاؤں کے رہنے والے مزدور کی لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی سے پیدل گھر آتے وقت مدھیہ پردیش میں موت ہونے کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔لاک ڈاؤن کے دوران حالات سے مجبور ہو کر مزدور پیدل ہی گھر کیلئے نکلا تھا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ہرکھو یادو30ممبئی میں رہ کر عمارتوں کی تعمیر میں مزدوری کرتا تھا۔لاک ڈاؤن کے بعد حالات خراب ہوئے تو وہ کچھ مزدوروں کے ساتھ پیدل ہی گھر آنے کیلئے نکل گیا۔کئی روز کے پیدل سفر کے دوران مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں یکایک طبیعت خراب ہونے پر ساتھی مزدور علاج کیلئے مقامی اسپتال لے گئے جہاں علاج کے دوران موت ہو گئی۔مزدور کے موت کی خبر ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔مدھیہ پردیش کے مقامی لوگوں کی مدد سے مزدور کی لاش کو ایمبولنس کے زریعے لایا جا رہا ہے۔