Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

ڈی ‏ایم ‏و ‏ایس ‏پی ‏نے ‏ہوم ‏کورانٹاٸن ‏کی حقیقت کا ‏لیا ‏جاٸزہ۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع/١٣ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے بدھ کے روز جلالپور کے کردہاں گاؤں میں پہنچ کر دوسرے صوبوں سے آئے درجنوں لوگوں کی ہوم کوارنٹین کی حقیقت معلومات حاصل کی۔
افسران نے گاؤں میں پہنچتے ہی 11 روز پہلے کانپور سے آئے انیش سنگھ،، بھونڈی ممبئی سے آئے چندن سنگھ، جیوتی سنگھ اور 03 روز قبل ممبئی سے آئے ہوئے پھیکو کے گھر پر پہنچ کر ان کے ہوم کوارنٹین کی معلومات حاصل کی۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے سبھی سے اپیل کیا کہ وہ 21 دن تک ہوم کوارنٹین میں رہیں۔ گھر کے کسی ممبر کو مت چھوئیں اور نہ ہی گھر کا کوئی ممبر ان کو چھوئے اور 21 دن گھر سے باہر نہ نکلے۔ انہوں نے چیف میڈیکل افسر کو ہدایت دیا کہ اگر دوسرے اضلاع یا صوبوں سے آنے والے لوگوں میں سے کسی میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہے، تو ان کو فوری طور پر جانچ کرا نے کیلئے خون کا نمونہ لیکر بھیجا جائے۔ انھوں نے گاؤں کی آشا پربھاوتی سروج اور آرتی شرما کو ہدایت دیا کہ وہ لوگ گاؤں میں باہر سے آنے والوں کی فہرست تیار کرنگرانی کریں۔ انہوں نے گاؤں کے پردھان سے کہا کہ وہ روزانہ مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کر لوگوں کو بیدار کریں اور باہر سے آنے والوں کی صحت جانچ کرائیں۔