Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 13, 2020

اسکول ‏میں ‏کورانٹاٸن ‏سے ‏متعلق ‏کاغذات ‏لیکر ‏جارہے ‏ٹیچر ‏پر ‏جان ‏لیوا ‏حملہ۔۔۔نیم ‏مردہ ‏حالت ‏میں ‏پہنچاگیا ‏اسپتال۔۔۔حالت ‏تشویشناک۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /١٣ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
لائن بازار تھانہ حلقہ کے کنوردا چوراہے پر ڈیوٹی سے متعلق ضروری کاغذات لیکر جا رہے استاذ پر شہ زوروں نے لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر نیم مردہ کر دیا۔پٹائی سے شدید زخمی استاذ کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج کیلئے ضلع اسپتال لایا گیا جہاں سے حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا۔استاذ پر ہوئے حملے سے سبھی اساتذہ یونین میں ناراضگی ظاہر کی ہے۔پولیس نے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کر ملزمان کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے شادات بندولی گاؤں کے رہنے والے کرپاندھی یادو ورحدپور پرائمری اسکول میں استاذ کے طور پر تعینات ہیں۔گزشتہ شام اسکول میں قائم کوارنٹین مرکز سے ڈیوٹی اور اسکول سے متعلق کاغذات لیکر موٹرسائیکل سے این پی آر سی سینٹر جارہے تھے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی وہ کنوردا چوراہے کے قریب پہنچے پہلے سے انتظار کر رہے شہ زوروں نے لاٹھی ڈنڈہ سے ان پر حملہ کر دیا۔شور مچانے پر مقامی لوگ جمع ہوئے تو شہ زور نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس اور اہل خانہ کو دیتے ہوئے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔ضلع اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے وارانسی کیلئے ریفر کر دیا جہاں حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ادھر استاذ پر حملے کو لیکر یونین نے ناراضگی ظاہر کی تو دیر شام پولیس نے چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے تلاش شروع کر دی ہے۔