Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 8, 2020

دہلی ‏اقلیتی ‏کمیشن ‏کے ‏چیٸرمین ‏نے ‏دہلی ‏ہاٸی ‏کورٹ ‏میں ‏پشگی ‏ضمانت ‏کی ‏اپیل ‏داٸر ‏کی۔

نٸی دہلی،8مئی 2020 /(یو این آئی)۔/صداٸے وقت 
=============================
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفر الاسلام خان نے دہلی ہائی کورٹ میں اپنے خلاف ہونے والے غداری کے مقدمے میں پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہے ایڈووکیٹ ورندا گروورنے کہا کہ اس درخواست کی سماعت 12 مئی کو ہوگی۔مسٹر خان نے 28 اپریل کو فیس بک پر مبینہ طورپر اشتعال انگیز پوسٹ لکھی تھی ، جس کے بعد ان پر ملک سےبغاوت اور نفرت کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔چیئرمین پر، دوفرقوں میں عدم رواداری کو بڑھاوا دینے ، مساوات اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے تصور کے ساتھ کام کرنے کے تحت ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔
فیس بک پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے،اگر ہندوستان کے مسلمانوں نے اس کی شکایت عرب ممالک سے کردی تو ہندوستان میں زلزلہ آجائے گا۔پوسٹ میں مسٹر خان نے لکھا تھا،’’ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے اور عرب کے متعدد ممالک مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔خاص طور سے انہوں نے کویت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،جنہوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو عرب ممالک خاموش نہیں رہیں گے۔مفرور ذاکرنائک اور ایسے ہی متعدد لوگوں کا نام لیتے ہوئے ظفرالاسلام نے کہا،وہ(ذاکر نائک)بھی عرب میں ایک مقام رکھتے ہیں۔اگرضرورت پڑی تو وہ عرب سے بات چیت کریں گے۔حالانکہ چئرمین نے یکم مئی کو اپنی پوسٹ کے تعلق سے معذرت بھی کی تھی۔