Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, May 12, 2020

کیا ‏ہے ‏بیس ‏لاکھ ‏کروڑ ‏کا ‏پیکج۔۔۔۔۔۔؟ایک ‏تجزیہ


تحریر #محمدـجاویدـمدنی/صداٸے وقت۔/١٢ مٸی ٢٠٢٠
=============================
نریندر مودی (پی ایم آف انڈیا) نے آج بیس لاکھ کروڑ کے ایکانومک پیکیج کا اعلان کیا۔ جس کا کافی مزاق بھی اڑا اور لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ایک فرد پر کتنے  بنتے ہیں اور ہمیں ہمارا حصہ دیں....؟ 
مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ پھر حکومت نے غریب مزدور طبقہ اور چھوٹی چھوٹی کمپنیوں و اشٹیبلشمنٹ کے مالکان کو نظر انداز کرتے ہوئے صرف نیشنل کمپنیوں کے مالکان کے منہ کھلے کے کھلے رکھ دیئے ہیں۔ اب وہ چاہ رہے ہیں کہ کتنا اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھل لیں۔ اور ان کے منہ میں کتنا بڑا نوالہ آجائے۔ جس کے لئے ان لوگوں نے مودی کی خوشامد بھی شروع کردی ہے۔ 
آنے والے دنوں میں ہمارے ٹیکس کی رقم سے بنا یہ پیکیج بطور قرض یا بطور تعاون ان بڑی بڑی کمپنیوں کی منہ بھرائی کے کام آئے گا۔ (قرض بھی ہوا تو معاف ہوہی جاتا ہے) اس کے باوجود ان کمپنیوں کی وہی دوبارہ لوٹ مار شروع ہوگی۔ چیزوں کے دام آسمان پر ہوں گے۔ ان کا بہانہ pandemic کا ہوگا۔ یہ کمپنیاں تو دونوں طرف سے سمیٹ رہی ہوں گی۔ نہ اپنے مزدوروں کو ان کا جائز حق دیں گی اور عوام سے بھی حد سے زیادہ وصولا جائے گا۔ 
حکومت اسی طرح خوشامد کرنے والی ان کمپنیوں کی منہ بھرائی کرے گی۔ ان سے اپنی بدکرداریوں کا بھتہ لیتے رہے گی۔ غریب اور مزدور طبقہ چینختے رہے گا۔ چھوٹی چھوٹی کمپنیوں کے مالکان مہنگائی کا رونا روتے رہیں گے۔ زیادہ احساس ہونے پر ہندو اور مسلم کو آمنے سامنے کردیا جائے گا۔ یہ بہت زیادہ مشکل لگا تو بارڈر پر ہمارے جوانوں کی جان ان لوگوں نے یونہی سستی کر رکھا ہے۔ 
موجودہ حکومت کو صرف ستا اور کرسی چاہیئے، جس کے لئے بڑی رقم درکار ہوتی ہے  اور وہ کما کر دینے کے لئے کچھ نیشنل کمپنیاں اپنے ایک پیر پر کھڑی ہیں اور ہوں گی۔ آج ایسے وقت میں جب حکومت نے اتنا بڑا احسان ان لوگوں پر کردیا ہے تو آگے یہ کمپنیاں اندھے بن کر ہی حکومت کی منہ بھرائی کرنے کے لئے تیار ہوں گی۔ پھر جس طرح چاہیں گے اپنے ایجنڈے کو نافذ کرتے رہیں گے۔  
یہ سارا فلسفہ ہے بیس لاکھ کروڑ پیکیج کے پیچھے۔۔۔
آیئے نیشنل کمپنیوں کے چند بیانات دیکھیں کہ کس طرح ان کی خوشی کی انتہا ہی نہ رہی:

Ajay Singh, owner of SpiceJet: What Prime Minister Narendra Modi is doing is that he is making sure this crisis is turned into an opportunity.

اسپائس جیٹ کے مالک اجے سنگھ کا کہنا ہے: پرائم منسٹر نریندرا مودی اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ اس مہاماری کو opportunity میں بدلا جائے۔ 

Venu Srinivasan, Chairman, TVS Motors: This was more than what was expected and it is a visionary package.
موٹرس کے چئرمین وینو سری نیواسن کا کہنا ہے : یہ اس سے کہیں زیادہ ہے جس کی امید تھی اور یہ ایک ویزنری پیکیج ہے۔ 
(ایسا لگتا ہے جیسے مانگا گیا تھا تھوڑا اور مل گیا امید سے زیادہ۔۔) 

اور بھی بہت کچھ ان نیشنل کمپنیوں کے مالکان نے لکھا اور کہا جسے اس لنک پر دیکھا پڑھا جاسکتا ہے۔ 
https://www.financialexpress.com/industry/prime-minister-narendra-modi-announces-stimulus-package-industry-captains-react-rs-20-lakh-crore-economic-package/1956928/

ایک جملہ مودی جی بہت زیادہ کہے جارہے تھے :
 #AatmanirbharBharat 
#آتمنربھرـبھارت
اس سے ان چھوٹی چھوٹی کمپنیوں کے مالکان کو زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیئے کہ ہماری بات کی جارہی ہے۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ اپنے دیش کا بنا پروڈکٹ ہی خریدیں بلکہ انہی نیشنل کمپنیوں کو خوش کرنے اور ان کے لئے ہی پانچ اصولوں کا پاٹھ پڑھا کر ایک موٹیویٹر نکل گیا۔ کیونکہ پہلے مرحلہ میں ایک بڑا معاشی تعاون انہی کو جانا ہے۔ 
یقین جانیں اس مہاماری کے خاتمہ کے بعد عوام ،مزدور اور چھوٹی چھوٹی کمپنیوں کے مالکان کے لئے معاشی تنگی اور مصیبتیں سر اٹھانے والی ہیں۔ جس کے لئے انھیں خود کو اب سے تیار کرنا چاہیئے۔ اور ہر کمپنی اور اشٹیبلشمنٹ کو چاہیئے کہ اپنے تئیں تحقیق کریں اور اس پیکیج سے کس طرح زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اٹھانے کی کوشش کریں۔ تاکہ صرف ایک ہی طبقہ میں یہ پیکیج منحصر نہ رہ جائے۔