Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, May 10, 2020

نعت ‏پاک۔

نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم، آپ احباب کی بصارتوں اور بصیرتوں کے سپرد۔

از/خالد صدیقی صبرحدی / صداٸے وقت 
==============================
نبی سے عشق میں پائی ہیں بہجتیں کیسی
کوئی ہو آپ کا پیرو، تو لغزشیں کیسی
خلافِ دینِ محمّد ہیں سازشیں کیسی
 کہ اس کے پیچھے پڑی ہیں یہ طاقتیں کیسی
بیاں کو لفظ نہیں، عجز سے قلم لرزاں
ہو پیش، مدحِ نبی تو، جسارتیں کیسی
دلوں کو دعوتِ وحدانیت سے باندھ دیا
مقامِ شکوہ کہاں ہے، کدورتیں کیسی    
کوئی نبی کا ہو ثانی، نہیں ہے یہ ممکن 
ہے کیسی فکرِ رسا، ہیں بصیرتیں کیسی
یہ ہم نے آپ کی پیغمبری سے ہی جانا
کہ کیا ہے آپ کا اسوہ، ہیں سُنّتیں کیسی
بنایا ان کو ہے اُمّی، مگر بفضلِ خدا
عطا ہوئی ہیں نبی کو فضیلتیں کیسی
تصورات میں طیبہ بھی گھوم آتا ہوں
کہ حسنِ ظن ہو جہاں، واں پہ بندشیں کیسی 
یقین ہے کہ لگن لے  چلے گی سوئے حجاز
"لگن کو فاصلے کیسے، مسافتیں کیسی"
دیا کتابِ ہدایت، کتابِ حق ہم کو
تو پھر اطاعتِ قرآں میں حُجّتیں کیسی
نبی دکھا گئے راہِ نجات جب خالد
گناہ گار یہ چاہیں رعایتیں کیسی
خالد صدیقی صبرحدی