Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 15, 2020

معمر ‏سماجوادی ‏رہنما ‏و ‏سابق ‏وزیر ‏کا ‏انتقال۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /ذراٸع/١٥ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع میں سماجوادی پارٹی کے مضبوط ستون کہے جانے والے سابق درجہ حاصل وزیر ہنومان پرساد کی طویل علالت کے بعد85سال کی عمر میں جمعہ کے روز موت ہو گئی۔سابق وزیر کی موت کی خبر ملتے ہی کثیر تعداد میں ضلع کے سیاسی،سماجی اور معززین نے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر تعزیت پیش کی۔
واضع ہو کہ ہنومان پرساد سماجوادی پارٹی کی بنیاد رکھنے والوں میں اور پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے قریبی تھے۔انھوں نے ملک کی آزادی کیلئے انگریزی حکومت میں کئی سال جیل میں بھی رہے۔راج نرائن اور جنیشور مشرا کے قریبیوں میں شامل ہنومان پرساد کے ساتھ سماجوادی تحریک میں کافی اہم کردار ادا کیا تھا۔ایمرجنسی میں جیل تک کا سفر کرنے والے سماجوادی پارٹی کے ستون کی طویل عدالت کے بعد موت ہونے پر لوگوں نے غم کا اظہار کیا۔ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو نے کہا کہ سماجواد کے اصل ہیرو ہنومان پرساد کی موت سے پورا ضلع غم زدہ ہے۔ان کی قیادت میں ہی پارٹی عروج پر پہنچی اور ہدایت پر کام کرتی رہی ہے۔