Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 15, 2020

لاک ‏ڈاٶن ‏کی ‏خلاف ‏ورزی ‏کرنے ‏پر ‏دکانداروں ‏کو ‏لیا ‏گیا ‏حراست ‏میں۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /١٥ مٸی ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
شاہ گنج قصبہ میں لاک ڈاؤن کے خلا ف ورزی کرتے ہوئے دکان کھولنے پر پولیس نے درجنوں دکانداروں کو حراست میں لے لیا جس سے پورے قصبہ میں افرا تفری مچ گئی۔
بتاتے ہیں کہ جمعہ کی صبح قصبہ کے شری رام روڈ،گپتا گلی میں پولیس نے مہم چلا کر درجنوں دکانداروں کو لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے دکان کھول کر خرید فروخت کرنے کے معاملے میں حراست میں لے لیا۔پولیس نے سبھی دکانداروں کو حراست میں لیکر کوتوالی چلی آئی جس سے دیگر دکانداروں میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔اس ضمن میں کوتوال جے پرکاش سنگھ نے بتایا کہ منع کرنے کے باوجود دکانداروں نے لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں کھول رکھی تھی۔سبھی کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔