Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 15, 2020

ساٸیکل ‏سوار ‏کو ‏بچانے ‏میں ‏مزدورں ‏سے ‏بھری ‏پک ‏اپ ‏پلٹی۔۔۔۔ایک ‏کی ‏موت

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت/١٥ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے گوبرہاں گاؤں کے قریب جمعہ کے روز موٹرسائیکل سوار کو بچانے میں 7مزدوروں کو لیکر بستی جا رہی گٹی لدی ٹرک بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گئی جس کے سبب میں ٹرک ڈرائیور سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مزدور کی دب کر موت ہو گئی۔

بتاتے ہیں کہ ٹرک نمبر یو پی 53 ای ٹی 0701 الہ آباد کوڈھار سے گٹی لاد کربستی جا رہی تھی۔الہ آباد کے شاہراہ پر ہی ڈرائیور نے مہاراسٹر،ہریانہ اور دیگر مہانگر سے پیدل آرہے 7مزدوروں کو بستی لے جانے کیلئے بیٹھا لیا۔ضلع کی سرحد میں داخل ہوتے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب یکایک تیز رفطار سے موٹرسائیکل سوار شاہراہ پر آگیا جس کو بچانے میں ڈرائیور کا توازن خراب ہو گیا اور ٹرک بے قابو ہو کر شاہراہ کنارے واقع کھڈے میں پلٹ گئی۔ٹرک کے پلٹے ہی چیخ وپکار سن کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے او رپولیس کو اطلاع دیتے ہوئے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو باہر نکالنا شروع کیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورجے سی بی بلا کر گٹی کو ہٹوانا شروع کیا۔گھنٹوں چلے راحت کام میں ٹرک میں سوار منوج کمار 26ولد سنت رام ساکن دگولی چوراہا ضلع بستی کی موت ہو گئی جبکہ راج ولد بابو رام ساکن پرانی بستی ضلع بستی،اودھیش کمار ولد لکشمی رام ساکن دکشن ٹولہ ضلع مؤ،سنتوش کمارولد رام برج ساکن پرساد پور ضلع سنت کبیر نگر،نوین کمار ولد جگدیش پرساد ساکن رسول پور بستی،برجیش کمار ولد رماکانت ساکن مہروپور ضلع مؤ اور اس کی اہلیہ گڈی سمیت ٹرک ڈرائیور ونود کمار ولد رام چندر ساکن جھکریا سنت کبیر نگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔پولیس نے سبھی زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے دو کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔