Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 15, 2020

دو ‏دلت ‏بستیوں ‏کے ‏مابین ‏مارپیٹ۔۔۔۔ایک ‏کی ‏موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔ (نماٸندہ)۔15 مٸی 2020
============================
ظفرآباد تھانہ حلقہ کے املو گاؤں میں گزشتہ دیر شام دلت بستیوں کے درمیان تنازعہ کے دوران ایک بستی کے درجنوں لوگوں نے دوسری بستی پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ کر لوگوں کی جم کر پٹائی کر دی جس سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔پولیس نے معاملے نے تحریر کی بنیاد پر 8لوگوں کے خلاف نامزدمقدمہ قائم کرتے ہوئے تلاش میں مصروف ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق تھانہ حلقہ کے پانڈے پٹی اور املو گاؤں کی دلت بستی کے نوجوانوں کے درمیان پرانا تنازعہ چل رہا ہے۔اسی تنازعہ کو لیکر گزشتہ شام تراہے پر دونوں بستی نوجوانوں کے درمیان کہاسنی کے بعد معمولی مارپیٹ ہوگئی تھی۔بتاتے ہیں کہ اسی تنازعہ کو لیکر پانڈے پٹی گاؤں بستی کے درجنوں کی تعداد میں دلت بستی کے لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر املو گاؤں کی بستی میں داخل ہو گئے۔بستی میں داخل ہوتے ہی حملہ وروں نے پہلے سے موجود گاؤں کے سندیپ کمار 27،پردیپ کمار 30،شیو کمار 46اور منیش 14کی پٹائی کرتے ہوئے نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا۔اس دوران گاؤں کے لوگ نے بھی پیچھا کیا تو سبھی فرار ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے سندیپ کو مردہ قرار دے دیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔جمعہ کے روز سی او سٹی سشیل کمار سنگھ سرکل کے تھانوں کی فورس لیکر گاؤں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کشیدگی دیکھ فورس تعینات کر دیا۔سی او سٹی سشیل کمار نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر ایک فریق کے کل8لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ قائم کر پولیس ملزمان کی تلاش میں دبش دے رہی ہے۔