Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 15, 2020

عارضی ‏شیلٹر ‏ہوم ‏میں ‏کورانٹاٸن ‏کٸے ‏گٸے ‏ایک ‏شخص ‏کی ‏موت۔ضلع ‏انتظامیہ ‏میں ‏افراط ‏تفریق۔۔اعلیٰ ‏حکام ‏موقع ‏پر ‏پہنچے۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
منگر آباد شاہ پورتھانہ حلقہ کے الہ آباد شاہراہ پر واقع پبلک انٹر کالج میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے عارضی شیلٹر ہوم میں کوارنٹین کئے گئے شخص کی جمعہ کی الصبح مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔کوارنٹین میں رکھے گئے شخص کی موت کی خبر ملتے ہی افسران میں کھلبلی مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کاروائی کرتے ہوئے لاش کو گھر بھیجنے کی ہدایت دی۔

بتاتے ہیں کہ ضلع کے ظفرآباد تھانے حلقہ کے ناتھوپور گاؤں کا رہنے والا پردیپ کمار35روزی روٹی کے سلسلے سے ممبئی میں رہا تھا۔ لاک ڈاؤن کے دوران وہاں پھنسنے کے بعد گزشتہ روز وہ ممبئی سے خصوصی لیبر ٹرین کے ذریعے گھر آنے کیلئے الہ آباد ریلوے اسٹیشن پہنچا تھا جہاں سے روڈ ویز بس کے ذریعہ گھر کے لئے روانہ ہوا۔ ضلع سرحد میں داخل ہوتے ہی تمام مزدوروں کو پبلک انٹر کالج میں ضلع انتظامیہ کے ذریعہ قائم کئے گئے کوارنٹین سنٹر میں طبی معائنے کے لئے روک دیا گیا۔ شیلٹر ہوم میں تیز بخار اور کھانسی کی وجہ سے پردیپ کی طبیعت خراب ہونے پر شیلٹر ہوم میں ہی اس کی موت ہو گئی۔نوجوان کے موت کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل افسر انچارج ڈاکٹر آر بی سنگھ، سی ایم او سمیت اعلی عہدیداروں کو اطلاع دیتے ہوئے موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کی۔ادھر اطلاع ملتے ہی  ڈی ایم دنیش کمار سنگھ، ایس پی اشوک کمار، ایس ڈی ایم مچھلی شہر امیتابھ یادو سمیت دیگرافسران موقع پر پہنچ گئے اور ماتحت عملے کو ضروری ہدایات دیا۔