Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, May 27, 2020

مجتبیٰ ‏حسین ‏کی ‏رحلت۔۔۔ایک ‏عہد ‏کا ‏خاتمہ ‏۔


تحریر: مسعود جاوید /صداٸے وقت 
=============================
پوری دنیا میں پاۓ جانے والے محبان اردو نے آج صبح یہ اندوہناک خبر سنی کہ اردو ادب کے مشہور و معروف شہنشاہ طنز ومزاح جناب مجتبی حسین صاحب کا آج 27 مئ 2020 کو حیدرآباد، تلنگانہ، میں  84 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ 
ان کی ادبی زندگی چار دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط رہی اور ان کے مضامین پر مشتمل 22 کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ 
ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں متعدد انعامات و اعزازات سے ان کو نوازا گیا۔  2007 میں حکومت ہند نے اپنے با وقار شہری اعزاز " پدم شری" سے نوازا۔ 
وہ بسیار نویس ادیب، عہد ساز انشائیہ نگار، کالم نگار اور سفرنامہ نگار تھے مگر طنز و مزاح ان کی پہچان تھی۔ ذیل میں طنز کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں :
"اگر خالص فسادات دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر ہندوستان جائیے۔ یہاں کے فسادات اتنے خالص ہوتے ہیں کہ ان میں کہیں بھی انسانیت کی ملاوٹ نہیں ہوتی"... 

اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائےآمین۔