Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 25, 2020

آپ ‏کو ‏عید ‏مبارک ‏کہنے ‏کے ‏لٸے ‏وزیر ‏اعظم ‏نہیں ‏بنایا۔۔عید ‏کے ‏موقع ‏پر ‏” ‏کالو ‏رام ‏تورڈے ‏“ ‏کا دہشتگردانہ ‏مطالبہ ‏۔۔مسلمانوں ‏کو ‏کاٹنے ‏کی ‏مانگی ‏اجازت۔


زبان/سمیع اللہ خان / نٸی دہلی /صداٸے وقت /٢٥ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
آج جیسے ہی وزیراعظم نریندرمودی نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، ایک ہندوتوا دہشتگرد شخص نے وزیراعظم کو جواب دیا کہ: عید کی مبارکباد دینے کے لیے آپکو وزیراعظم نہیں بنایا ہے، جناب ہندوﺅں کے ليے کچھ کیجیے اور انہیں اجازت دیجیے کہ جہاں بھی مسلمان ملیں انہیں کاٹ ڈالیں "
وزیراعظم سے براہ راست مسلمانوں کو قتل کرنے کی اجازت مانگنے والے کا نام " کالو رام تورڈے " ہے جو کہ اپنی پروفایل کے لحاظ سے راجستھان کا لگتاہے ۔
 آر ایس ایس اور بی جے پی نے ملکر ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف اس نفرت  اور دشمنی کو راسخ کیا ہے، یہی وجہ ہیکہ اب حکومت ایسے دہشتگردوں اور کھلے عام Hindutva Militancy کا عزم ظاہر کرنے والو کا کچھ نہیں بگاڑ پاتی، اور غالباﹰ سَنگھی حکومت کو یک گونہ اطمینان بھی ہوتاہے 
وزیراعظم کے آفیشل ہینڈل پر ایسی دہشتگردانہ اور مسلمانوں کو قتل کرنے کی اجازت مانگنا معمولی بات نہیں، لیکن سات گھنٹے کے باوجود اس پر ہنوز کسی کارروائی کی خبر نہیں ہے، جبکہ وزیراعظم کے اکاونٹ پر مستقل ایک ٹیم اور ایجنسی پل پل کی نگاہ رکھتی ہے، دوسری طرف وزیراعظم کی ٹائم لائن پر اس خطرناک ارادے کے اظہار کو میڈیا نے کور کرنا شروع کردیا ہے، لیکن سات گھنٹے کا طویل وقفہ گزرا لیکن نہ وہ ریپلائی مودی جی کی ٹائم لاین سے ڈیلیٹ کیاگیا نہ ہی کسی کارروائی کا عندیہ اب تک آیاہے 
ویسے بھي کارروائی کیا ہوگی؟ افرازل کو زندہ جلانے والے شمبھو لال ریگر اسی طرح جامعہ ملیہ اور شاہین باغ میں پستول لے کر گھسنے والوں پر کیا کارروائی ہوگئی اب تک؟ اسی سے اندازہ لگا سکتے ہیں 
 
 وزیراعظم صاحب ! 
 یہ جو آگ آپ نے،آپکی پارٹی کے جاہل وزیروں نے اور آپکی گاڈ فادر آر یس ایس اور اس کی ہمنوا شدت پسند ہندو تنظیموں نے سلگائی ہے، وہ گرچہ بظاہر مسلمانوں کے خلاف لگتی ہو لیکن یاد رکھیے گا کہ نفرتوں اور ناحق خون کی ایسی کاشت بڑی بےرحم ہوتی ہے، یہ فطری طور پر اپنے کاشتکاروں کو بھی چٹ کرجاتی ہے_
 میرے لیے زیادہ افسوسناک اور تشویشناک یہ نہیں کہ کالو رام تورڈے نے ہماری قوم کےخلاف ایسے مکروہ عزائم کا اظہار کیا، بلکہ زیادہ تشویش کا پہلو یہ ہیکہ مسلمانوں کے خلاف ایسی دہشتگردانہ خواہش کو لائک کرنے والے، اور پسندیدگی سے نوازنے والوں کی تعداد اب تک 64 ہوئی ہے_

*سمیع اللّٰہ خان*
۲۵ مئی بروز پیر