Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 25, 2020

سوشل ڈیسٹنسنگ کے ساتھ آج پورے ملک میں منائی جارہی ہے عید الفطر


کورونا وائرس کے بحران کے سبب آج پورے ملک میں انتہائی سادگی کے ساتھ اور سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکتھے ہوئے عید الفطر منائی جا رہیا ہے۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /٢٥ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 رمضان المبارک کا  30 روزہ اتوار کو مکمل ہوا۔ اس کے ساتھ ہی آج پورے ملک میں انتہائی سادگی کے ساتھ اور سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکتھے ہوئے عید الفطر منائی جارہی ہے۔ حالانکہ کیرلا اور جموں وکشمیر میں ہفتہ کو ہی عید الفطر کا چاند نظر آگیا تھا، جس کے بعد یہاں کل اتوار کو ہی عید الفطر منائی گئی۔
عید الفطر کے ساتھ اسلامک کلینڈر کے شوال ماہ کی شروعات ہوتی ہے۔ یہ اسلامک کلینڈر کا دسواں مہینہ ہوتا ہے۔ عید کا دن واحد ایسا دن ہوتا ہے، جس دن روزہ نہیں رکھا جاتا ہے۔ عید کے چاند کا دیدار ہونے کے بعد یعنی شوال کا مہینہ شروع ہونے کے ساتھ عید منائی جاتی ہے، اس لئے پوری دنیا میں اس کی تاریخ الگ الگ ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں 23 مئی کو ہی عید کا چاند نظر آگیا تھا، جس کے بعد 24 مئی کو عید الفطر منائی گئی تھی جبکہ ہندوستان میں 24 مئی کو عید کا چاند دکھائی دینے کے بعد آج پورے ملک میں عید کا تیوہار منایا جارہا ہے۔
اس بار پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون ہے۔ اسی کے سبب سبھی مذہبی مقامات بھی بند کئے گئے ہیں، ایسے میں لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کرنےکی اپیل کی جارہی ہے۔ تمام مذہبی لیڈروں نے بھی کورونا بحران کے سبب لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ عید الفطر کے اس موقع پر لوگوں کو گلے نہ ملنے اور سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے مبارکباد دینے کو کہا گیا ہے۔