Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 25, 2020

کورونا وائرس، ایک لاکھ اموات کی طرف امریکہ، مساجد اور چرچ کھولنا چاہتے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نےکہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں اور انہیں فوری کھولا جائے۔ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں۔

واشنگٹن: /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
امریکہ میں کورونا انفیکشن  کے ابھی بھی ہر روز ہزاروں نئے ماملے سامنے آرہے ہیں۔ جمعہ کو بھی یہاں انفیکشن سے 1200 سے زیادہ لوگوں نے اپنی جان گنوا دی، جس کے بعد اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر اب تک 97,600 سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسکولوں کو کھولنے کی ضد کے دمیان جمعہ کو یہ کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ مساجد اور چرچوں کو بھی جلد از جلد کھول دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مذہبی مقامات کو کھول دیں اور لوگوں کو عبادت کرنے دیں۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں اور انہیں فوری کھولا جائے۔ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں مذہبی رہنما عبادت گاہوں میں لوگوں کے جمع ہونے پراورعبادات کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں عوامی اجتماعات والی جگہوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔