Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, May 25, 2020

وزیر اعظم نریندر مودی نے دی عید الفطر کی مبارکباد، صدر جمہوریہ نے پیش کی نیک خواہشات

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرکو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتندرستی اور خوشحالی کی دعا کی۔

نٸی دہلی/صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٥ مٸی ٢٠٢٠۔
=============================
: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو عید الفطر کے موقع پر تمام ہم وطنوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام لوگوں کیلئے صحت وتند رستی اور خوشحالی کی دعا کی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کر کےکہا، "عید الفطر کی مبارک باد، یہ خاص موقع معاشرے میں ہمدردی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے جذبے کو اور آگے بڑھائے۔ تمام لوگ صحت مند اور خوشحال رہیں‘‘۔
اس سے پہلے صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند نے بھی عید کے موقع پر اتوار کو ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر نے کہا’’یہ تہوار محبت، امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کے اظہار کا ایک تہوار ہے۔ اس موقع پر، ہم معاشرے کے سب سے کمزور حصوں کے ساتھ مل جل کر رہنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کے اپنے ایمان کو مزید مستحکم کرتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ اس بار پوری دنیا میں پھیلے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون ہے۔ اسی کے سبب سبھی مذہبی مقامات بھی بند کئے گئے ہیں۔ ایسے میں لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ تمام مذہبی لیڈروں نے بھی کورونا بحران کے سبب لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ عید الفطر کے اس موقع پر لوگوں کو گلے نہ ملنے اور سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے مبارکباد دینے کو کہا گیا ہے۔