Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 7, 2020

جامعہ ملیہ اسلامیہ نےکیا داخلہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان، اکیڈمک سیشن کی یہاں جانیں تفصیلات

نئی دہلی:/صداٸے وقت/ذراٸع /7 مٸی 2020.
=============================
 پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اس حد تک متاثرکیا ہےکہ ہرچیزکو بدل کر رکھ دیا ہے۔ تعلیمی شعبہ پر سب سے زیادہ اثر ہوا ہے، لیکن نئی راہیں بھی تلاش کی جارہی ہیں اور آن لائن طریقے سے تعلیم کے شعبےکو زندہ رکھنےکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سینٹرل یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے رواں سال کی بڑی تبدیلیاں  موجودہ تعلیمی سال کےتناظر میں کی ہیں۔ پھر یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نےجہاں یو جی سی کی طرف سےجاری کی گئی رہنما ہدایات کو پوری طرح قبول کرلیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ اس بار یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ اس بار نئے سال کا تعلیمی سیشن ستمبر سے شروع ہوگا۔ تو یونیورسٹی  میں مختلف کورسیز میں داخلوں کے لئے ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات یکم اگست سے سے اخیر اگست تک ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اہم فیصلے 4 گھنٹے کی میٹنگ کے دوران لئےگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ اکیڈمک کونسل (اے سی) کا ایک اہم اجلاس 6 مئی 2020 (بدھ) کو 'گوگل میٹ' کے ذریعہ انعقاد عمل میں آیا۔ 4 گھنٹےتک چلنے والی یہ میٹنگ یونیورسٹی کی تاریخ میں آن لائن پہلی میٹنگ تھی۔
میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر، رجسٹرار اے پی صدیقی (آئی پی ایس)، ڈین اور کونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوویڈ 19 کی وجہ سے یونیورسٹی کی تعلیم میں رکاوٹ اور یونیورسٹی کی تعلیم میں بڑی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے متعدد تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے سی میٹنگ میں لئےگئے کچھ اہم فیصلے اور نکات درج ذیل ہیں۔

* آن لائن کلاسز اب 31 مئی 2020 تک ہوں گے۔ قبل ازیں اس کا اختتام 30 اپریل 2020 تک ہونا تھا۔

* اسائنمنٹس جمع کروانےکی آخری تاریخ میں توسیع کر تے ہوئے اسے بڑھا کر 5 جون 2020 تک کےلئےکردیا گیا ہے۔

* تمام اساتذہ سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ 15 جون 2020 تک یونیورسٹی کےکنٹرولر امتحانات کی ویب سائٹ پر اسائنمنٹ مارکس/ داخلی تشخیص کے نمبرات اپ لوڈ کردیں۔

* صرف آخری سمسٹر/سال آخرکے طلباء کے امتحانات یونیورسٹی میں یکم جولائی 2020 سے 31 جولائی2020 کے درمیان آف لائن منعقد ہوں گے۔ طلباء سےگزارش ہےکہ جلد ازجلد آن لائن امتحانات فارم جمع کروائیں۔

* موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 30 جون 2020 تک شروع ہوں گی۔

* یونیورسٹی میں دوبارہ یکم اگست 2020 سے باقاعدہ طلباء کی کلاسز شروع ہوں گی۔

سیشن 2020-21 کے لئے نئے داخلے کے نظام الاوقات:

* سیشن 21-2020 کے لئے آن لائن درخواست فارم جمع کرانےکی آخری تاریخ 31 مئی 2020 ہے۔

* داخلہ امتحانات یکم اگست سے اگست 2020 کے اخیر تک جاری رہیں گے۔

* نیا تعلیمی سیشن یکم ستمبر 2020 سے شروع ہوگا۔