Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 8, 2020

فرید الحق میموریل ڈگری کالج کے این ایس ایس کے طلبإ و والنٹیٸرس کا ” کووڈ 19 بیداری مہم “ پروگرام مسلسل جاری۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/٨ مٸی 2029.
==============================
شاہگنج۔۔۔فرید الحق میموریل ڈگری کالج ۔تعلیم آباد صبرحد کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم کی سر پرستی میں کالج کے این ایس ایس کے والنٹٸیرس و دیگر رضاکار طلبہ و طالبات کے ذریعہ کبھی تنہا تو کبھی گروپ کیساتھ علاقے کے لوگوں کو کورونا واٸرس کے تیٸں بیداری مہم چلا رہے ہیں ۔۔یہ مہم کبھی اسکیچ کے ذریعہ تو کبھی دیگر ذراٸع سے مسلمسل بیداری مہم چلا رہے ہیں اس مہم میں سوشل ڈسٹینسگ کا سو فیصد دھیان رکھا جارہا ہے۔۔۔یہ والنٹیٸرس عوام سے گھروں میں رہنے ، سماجی دوری کو قاٸم رکھنے و ماسک لگانے کی اپیل کر رہے ہیں 
اسی کڑی میں آج شاہگنج کے پرانی بازار محلے میں بیداری مہم چلاٸی گٸی جس میں طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سومیا مودنوال نے ڈاکٹر و نرس ، دمکل ملازمین ، صفاٸی ملازمین ، سیکروٹی ملازمین  و پولیس اہلکار اور ڈولی جیسوال نے سینیٹاٸزر کا استعمال ، خوشبو یادو نے ماسک کا استعمال پر اسکیچ بناکر لوگوں کو بیدار کیا ۔۔ساتھ ہی ملک کا نقشہ بناکر کورونا وارٸیرس کو دیکھایا گیا جسکی لوگوں نے خوب تعریف کی ۔۔
اس کے علاوہ کاجول مودنوال ، بھارتی ، سندیپ و دیگر طلبہ اپنے آس پاس رہ رہے لوگوں کو مسلسل بیدار کرنے کا کام کر رہی ہیں 
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تبریز عالم نے بتایا کہ ہمارے کالج کے این ایس ایس کے طلبہ و دیگر والنٹیٸرس بہت ہی دلچسپی و حوصلوں کے ساتھ مختلف طریقوں سے کورونا کے خلاف عوام میں بیداری مہم چلا رہے ہیں
یہ پروگرام پوروانچل یونیورسٹی جونپور کے این ایس ایس پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر راکیش یادو اور ضلع نوڈل افسر ڈاکٹر اجے کمار سنگھ کی حوصلہ افضاٸی و پہلی پر جاری ہے۔
کالج کے پروگرام افسرڈاکٹر نظام الدین ،ڈاکٹر انا میکا پانڈے ، ڈاکٹر راکیش سنگھ و سوریہ پرکاش یادو کی نگرانی و  تعاون قابل ذکر ہیں۔