Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 8, 2020

گجرات ‏سے ‏مزدوروں ‏کو ‏لیکر ‏چلی ‏ٹرین ‏جونپور ‏جنکشن ‏پہنچی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت / ٨ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
گجرات کے وڑودارا سے گزشتہ روزمزدوروں کو لیکر چلی خصوصی ٹرین جمعہ کی دوپہر میں شہر کے بھنڈاری ریلوے اسٹیشن پر پہنچی۔ اس ٹرین میں پوروانچل کے متعدد اضلاع سے مجموعی طور پر 1257 مسافر سوار تھے۔ انتظامیہ نے ان سب کا جونپور اسٹیشن پر جانچ کرنے کے بعد ناشتہ کا سامان دیکر بسوں کے ذریعے ان کے آبائی اضلاع بھیج دیا گیا۔ ٹرین میں سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ ان سے ٹرین میں سوار ہونے سے قبل 610 روپے وصول کیے گئے تھے اور راستے میں پینے کے لئے صرف پانی ملا تھا۔گھر واپسی کی خوشی ان کے چہروں پر واضح نظر آرہی تھی۔
لاک ڈاؤن کے سبب میں حکومت ملک بھر میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے ٹرینیں چلارہی ہے۔ گزشتہ روز ضلع انتظامیہ کواطلاع ملی کہ 8 مئی کوگجرات کے وڑودرا سے 1257 مسافر وں کو لیکر خصوصی ٹرین یہاں آرہی ہے جس میں متعدد اضلاع کے لوگ شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی جونپور ضلع ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی اور معاشرتی فاصلے پر عمل کیلئے اسٹیشن پلیٹ فارم سے لیکر باہر تک ایک میٹر کے فاصلے پر گولے بنائے گئے تھے۔ جیسے ہی ٹرین دوپہر کے وقت اسٹیشن پہنچی، مسافروں کو تمام کوچوں سے نکالا گیا۔ پلیٹ فارم پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے سبھی کی صحت کا معائنہ کیا۔ ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ہیلپ لائن پر فون کیا تھا اور انہیں پھنسے رہنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اس دوران ٹرین میں سوار ہونے سے قبل ہی ان لوگوں سے 610 روپے لے گئے۔ اس ضمن میں اے ڈی ایم رام پرکاش نے بتایا کہ ٹرین میں پوروانچل کے اضلاع سے کل 1257 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں جون پور کے 729، اٹاواں کے 3، بستی کے 1، وارانسی کے 21، بلرام پور کے 10، کانپور نگر کے 7، مہاراج گنج کے 5،حمیر پور کے 1، ہردوئی کے 16، الہ آباد کے 266، پرتاپ گڑھ کے 51، رائے بریلی کے 26، سنت کبیر نگر کے 1، فروخ آباد کے 4، ایودھیا کے 12، جالون کے 13، امیٹھی کے 34، اعظم گڑھ کے 48، گونڈا کے 2، گورکھپور کے 6، اناؤ کے 4، غازی پور کے 1 اور دیگر ریاستوں میں مسافروں میں ایم پی کے 1، چٹور گڑھ راجستھان کے 5 مسافر آئے ہیں۔ سبھی کی جانچ کے بعد ان کی منزلوں کیلئے روڈوزیر کی بسوں کے زریعے بھیج دیا گیا۔