Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 8, 2020

جونپور۔۔سویٸتھا ‏کلاں ‏بلاک ‏کے ‏پراٸمری ‏اساتذہ ‏نے ‏ضلع ‏مجسٹریٹ ‏کو ‏، ‏کورونا ‏میں ‏مدد ‏کے ‏لٸے ‏105 ‏کوٸنٹل ‏راشن ‏کا ‏عطیہ ‏دیا۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /  (نماٸندہ)۔٨ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہوتے ہوئے جمعہ کے روزسوئتھا کلاں بلاک کے پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے بے بس افراد اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لئے ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کو 105 کوئنٹل کھانے کی اشیاء مہیا کرایا۔
بلاک تعلیم افسرسوئتھاکلاں راج نارائن پاٹھک کی قیادت میں ضلع بیسک تعلیم افسر پروین کمار تیواری کی موجودگی میں بلاک کے اساتذہ ٹرک پر راشن لوڈ کرکے کلکٹریٹ احاطہ پہنچے اورمجموعی طور پر 105 کوئنٹل راشن جس میں 30 کوئنٹل گیہوں کا آٹا، 31 کوئنٹل چاول، 75 کلو سویابین، پیاز 6.75 کوئنٹل، مصالہ کے 12 بڑے ڈبے، 125 کلو سرسوں کا تیل، 3.5 کوئنٹل دال، 28 کوئنٹل آلو، 2.8 کوئنٹل نمک سے بھری ٹرک کو ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کیا۔
اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے اساتذہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے انتہائی مغربی سرے پر واقع مذکورہ بلاک کے اساتذہ کی جانب سے دیئے گئے تعاون سے کافی لوگوں کو راشن مہیا ہوگا۔اس موقع پر امت سنگھ، ڈاکٹر اتل پرکاش یادو،اشونی سنگھ،ستیش کمار سنگھ، رویندر کمار بھاسکر، دشینت مشرا، پارس ناتھ یادو، شیوم سنگھ سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔