Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 28, 2020

: بی جے پی ترجمان ”سمبت پاترا “میں نظر آئیں کوروناوائرس کی علامات، اسپتال میں داخل: رپورٹ

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا میں کوروناوائرس  کی علامات پائی گئی ہیں۔ جس کے بعد انہیں جمعرات کو دوپہر گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایادیا گیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٨ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق سمبت پاترا کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جے پی کے ترجمان سمبت پاترا   میں کوروناوائرس  کی علامات پائی گئی ہیں۔ جس کے بعد انہیں جمعرات کو دوپہر گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایادیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی   کے مطابق سمبت پاترا کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈاکٹر سمبت پاترا کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کی فکر کرنے والے لوگوں نے جلد ہی ان کی صحت یاب ہونے کی خواہش کر رہے ہیں۔ دہلی بی جے پی کے ترجمان تیجندر پال سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے۔ آپ  جلد ہی ٹھیک  ہوں سمبت بھائی۔
دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کے قومی ترجمان ہونے کے ساتھ ہی ساتھ سمبت پاترا سرجن بھی ہیں۔ وہ ہندو راؤ اسپتال میں بطور میڈیکل آفیسر بھی کام کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر سمبت پاترا او این جی سی کے بورڈ میں نان آفیشیل ڈائیریکٹرس میں سے ایک ہیں۔
اسپتال  میں داخل ہونے سے پہلے جمعرات کی صبح سے ہی سمبت پاترا اپنے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پر سرگرم ہیں۔ سمبت پاترا جمعرات کی صبح سے ہی کئی ٹویٹ کرچکے ہیں۔ کچھ دیر پہلے ہی انہوں نے بی جے پی کی پریس کانفرنس کا ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کیا تھا۔
بتادیں کہ ملک میں کورونا وائرس کاقہر مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔ وزارت صحت کی تازہ ترین تازہ اپڈیٹ کے مطابق ابھی تک ملک میں کورونا وائرمعاملے پائے گئے ہیں اور 194 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اب ملک بھر میں 86110 کورونا کے معاملے ہیں۔ کورونا سے اب تک ملک بھر میں 4531 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 67691 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی لوٹ چکا ہے۔