Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 28, 2020

اور اب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحرائی ٹڈیوں کے دل کا حملہ

صحرائی ٹڈیاں پتے، پھول، پھل اور بیجوں کے علاوہ درخت تک چٹ کر جاتی ہیں۔ ایک کلو میٹر کے رقبے میں 40 ملین ٹڈیاں ہو سکتی ہیں، جو ایک دن میں 150 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٨ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
پوری دنیا کورونا کے قہرسے نبرد آزماں ہے اور اس کا اثر دنیا کی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔ ہندوستان کی معیشت بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور زرعات کی اچھی پیدوار سے امید ہے کہ یہ ہماری خراب معیشت کے دور میں مدد کرے گی، لیکن اس بیچ ٹڈیوں کے دلوں نے ملک کی کئی ریاستوں میں حملہ بول دیا ہے جس سے ان ریاستوں کی فصلیں برباد ہو سکتی ہیں۔
مہاراشٹرا، اترپردیش، پنجاب، راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور ہریانہ ان ٹڈیوں کے دل سے بری طرح متاثر ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔ کھیتوں میں لہلہاتی فصلوں و سبزیوں کو دیکھتے ہی دیکھتے تباہ کردینے والے ٹڈی دَل کے جھنڈ نے اترپردیش میں دستک دے دی ہے اور راجستھان و مدھیہ پردیش کے سرحدی علاقوں میں سبزیوں اور سویا کی کھیتیوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔
ریاستی حکومتیں اس حملہ سے نمٹنے کی ہر ممکن کوششیں کر رہی ہیں اور وہ کیڑوں کو مارنے کے لئے فضائی چھڑکاؤ کے سلسلہ میں ڈرونس کیلئے ٹنڈرس بھی طلب کر رہی ہے۔ ٹڈی دل کے حملہ سے ترکاری اور دالوں کی فصلوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ یہ ٹڈی دل پہلے پڑوسی ملک پاکستان میں نقصان پہنچا ہے اور یہ دل ہندوستان میں وہیں سے آ یا ہے۔ ٹڈی دل کا جھنڈ مدھیہ پردیش اور راجستھان کی سرحد سے متصل اترپردیش کے جھانسی میں دیکھا گیا۔ جھانسی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس کی تصدیق کی ہے کہ یہ ٹڈیاں ضلع میں راجستھان سے آئی ہیں۔
صحرائی ٹڈیاں پتے، پھول، پھل اور بیجوں کے علاوہ درخت تک چٹ کر جاتی ہیں۔ ایک کلو میٹر کے رقبے میں 40 ملین ٹڈیاں ہو سکتی ہیں اور ایک دن میں 150 کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔ ٹڈیوں کا دل روزانہ 35 ہزار انسانوں کی خوراک ختم کر سکتا۔ یہ محسوس کیا گیا ہے کہ ان کی اڑان ندیوں کے کنارے کھیتوں کی جانب زیادہ ہے اور وہ کھیتوں کو زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
واضح رہے ذراٸع ابلاغ نے  فروری میں ہی خبردار کیا تھا کہ   اپریل میں ٹڈی کے جھنڈ حملہ کر سکتے ہیں ۔اس وقت ان ٹڈی جھنڈوں نے مشرقی افریقہ میں حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے وہاں بڑی تعداد میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی تھی، وہاں پر ان حملوں سے پیدا ہوئی صورتحال کو انتہائی خطرناک بتایا تھا۔ اس وقت صحرائی ٹڈیوں نے ایتھوپیا، صومالیہ، کینیا تنزانیہ اور یوگنڈا کو سب سے زیادہ متاثر کیا تھا اور پاکستان نے بھی جنوری میں صحرائی ٹڈیوں سے نمٹنے کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔