Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, May 28, 2020

: گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی پر برپا قہر ، ایک ہزار سے زیادہ کورونا کے نئے کیسیز ، 13 افراد کی موت۔

دہلی میں کورونا کے لئے بنائے گئے خصوصی کووڈ اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور 2196 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / ٢٨ مٸی ٢٠٢٠۔
==============================
دہلی میں عالمی وبا کووڈ 19 کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے خطرناک چہرہ سامنے آیا ہے اور ریکارڈ 1024 نئے معاملات سے وائرس کی زد میں آئے لوگوں کی تعدد 16 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس دوران مزید 13 مریضوں کی جان اس وائرس نے لی ہے ۔ دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جمعرات کی دیر شام جاری وائرس کے اعداد و شمار کے مطابق ریکارڈ 1024 نئے معاملات سے متاثرین کی مجموعی تعداد 16281 پر پہنچ گئی ۔ اس دوران 13 مریضو کی موت سے وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 316 ہوگئی ۔ بدھ کو 792معاملات اور پندرہ اموات ہوئی تھیں ۔
18مئی سے چوتھا لاک ڈاون شروع ہونے کے بعد راجدھانی میں یہ وائرس دن بدن خطرناک ہوتا جارہا ہے ۔ دہلی ملک میں کورونا وبا کے معاملات میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ اتوار کو ریکارڈ 30 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔ دہلی ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال وائرس کے فعال معاملات 8470 ہیں ۔ اس دوران 231 مریض ٹھیک ہوئے اور اب تک 7495 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
دہلی میں کورونا کے لئے بنائے گئے خصوصی کووڈ اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور 2196 مریضوں کا علاج چل رہا ہے ۔ ان میں سے 197 انتہائی نہگداشت یونٹ اور 31 وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ سب سے زیادہ متاثرہ 635 لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال (ایل این جے پی) میں داخل ہیں ، جن میں سے 25 آئی سی یو میں اور دو وینٹی لیٹر پر ہیں ۔ ایمس میں دہلی اور جھجر کے مجموعی طورپر 536 متاثرین کا علاج چل رہا ہے ۔ ان میں سے 17 آئی سی یو اور چار وینٹی لیٹر پر ہیں ۔
ادھر کورونا وائرس گزشتہ کچھ وقت سے روزانہ چھ ہزار سے زیادہ نئے معاملات آنے کی وجہ سے ہندستان اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اب نویں مقام پر پہنچ گیا ہے ، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 42.60 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 2.85 فیصد ہی رہی ۔ اس سے پہلے پیر کو متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 42.45 فیصد تھی ، جبکہ اموات کی شرح 2.85 فیصد ہی تھی۔ کورونا متاثرین کے صحت یاب ہونے کی شرح منگل کو 41.61 فیصد تھی جبکہ پیر کو 41.57فیصد تھی ۔ اس سے پہلے اتوار کو یہ 41.28 فیصد تھی ۔
کووڈ 19 انڈیا ڈاٹ اوآر جی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے 163242 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ آج صبح یہ نمبر 158333 تھا ۔ اب تک کل ملاکر 69555 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جبکہ 4654 لوگوں کو بچایا نہیں جاسکا ۔ دیگر 89022 مریض ابھی زیر علاج ہیں ۔