Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 23, 2020

ملک میں آج نظر نہیں آیا شوال المکرم کا چاند ، پیر کو منائی جائے گی عید

ہندوستان میں ہفتہ کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ عید الفطر کی نماز پیر کو ادا کی جائے گی ۔ ہفتہ کو چاند نظر نہیں آنے کا اعلان ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے کیا ہے ۔
صداٸے وقت /ذراٸع /٢٣ مٸی ٢٠٢٠
=============================
ہندوستان میں ہفتہ کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے ۔ عید الفطر کی نماز پیر کو ادا کی جائے گی ۔ ہفتہ کو چاند نظر نہیں آنے کا اعلان ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے کیا ہے ۔ شاہی جامع مسجد دہلی کے امام سید احمد بخاری نے بتایا کہ ملک میں آج کہیں بھی چاند نظر آنے کی خبر نہیں ہے ، اس لئے عید الفطر کی نماز 25 مئی یعنی پیر کو ادا کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کی وجہ سے مسلمانوں کو عید کے موقع خاص احتیاط برتنی چاہئے اور ہاتھ ملانے اور گلا ملنے سے گریز کرنا چاہئے ۔
ادھر رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند نے بھی چاند نظر نہیں آنے کا اعلان کیا ہے ۔ روہت ہلال کمیٹی کی میٹنگ مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعیۃ علماء ہند دفتر امارت شرعیہ ہند 1 ، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔

کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند دیکھنے کا ملک بھر میں اہتمام کیا گیا ۔ دہلی میں مطلع غبار آلود تھا ، چاندنظر نہیں آیا ۔ منی پور ، تری پورہ ، آسام ، بنگال ، بہار ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، یوپی ، مالیگاؤں مہاراشٹرا ، بھروچ ، انجار ، انکلیشور گجرات سمیت ملک کے مختلف مقامات سے بھی رابطہ قائم کیا گیا ۔ تاہم کسی جگہ سے بھی رؤیت کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا ہے کہ25 مئی 2020 بروزپیر شوال المکرم 1441ھ کی پہلی تاریخ ہوگی ۔