Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, May 23, 2020

عید الفطر کے پیغام میں پومپیو کا مذہبی آزادی کے تحفظ پر زور.


 
عید الفطر کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ زیادہ تر ملکوں میں عید اتوار کے روز منائی جا رہی ہے۔

صداٸے وقت /ذراٸع/24 مٸی 2020.
=============================
عید کے خصوصی پیغام میں، پومپیو نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکہ اور بیرونی ملکوں میں رہنے والے مسلمانوں نے ماہ رمضان میں اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کی، ایسے میں جب کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کا سامنا ہے۔
بقول ان کے، ''مسلمانوں نے روحانی اقدار کو جِلا بخشنے کے لیے، شکرگزاری، رحمدلی اور فراخدلی کی تعلیمات کو اجاگر کیا اور دینی عقائد پر عمل پیرا ہوئے''۔
انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان اور عید کے تہوار سے مسلمان برادری اپنی اہمیت کا اظہار کرتی ہے، جو خدمت کے عمل، خصوصی طور پر بحرانی نوعیت کے چیلنج کے دوران مذہبی عقیدے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بنیادی آزادی کے اصولوں کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہیں۔ بقول ان کے، عالمگیر وبا کے دوران ایغور، روہنگیا اور دنیا کے دیگر مقامات کے مسلمانوں، جنھیں اپنے عقیدے پر عمل پیرا ہونے میں سختیاں اور بے انتہا خدشات لاحق ہیں، جن میں انھیں بے جا قصور وار ٹھہرانا، ہراساں کرنا اور قید کیا جانا شامل ہے۔ یہ وہ سخت چیلنج ہیں جن کا انھیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے امریکہ اور دنیا بھر میں کام کرنے والی ان متعدد نجی اسلامی امدادی تنظیموں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جن کے دلیرانہ اور مثالی کام نے کئی زندگیاں بچانے میں مدد دی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم مظالم کے شکار مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اس لمحے میں ان کے ساتھ ہیں، جس معاملے کا کسی عقیدے یا تشریح سے کوئی واسطہ نہیں۔انھوں نے تمام حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سب لوگوں کی مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنائیں۔مائیک پومپیو نے کہا کہ ''سوزن اور میں، عید الفطر کے خوشی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو دل کی گہرائی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عید مبارک''۔