Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 29, 2020

نشہ ‏میں ‏شرابور ‏باٸک ‏سوار ‏نے ‏ایک ‏شخص ‏کو ‏ماری ‏ٹکر۔۔موقع ‏پر ‏ہی ‏موت۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٩ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ظفرآباد تھانہ حلقہ کے قبول پور روڈ واقع سین پوری گاؤں میں نشے میں دھت تیز رفطار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے سڑک پار کر رہے شخص کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج موٹرسائیکل چلا رہے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے دیا شنکر یادو 55گزشتہ دیر شام کھانے کے بعد کھیت پر سونے کیلئے جا رہے تھے کہ جسے ہی سڑک پار کرنے لگے قبول پور کی طرف سے آرہی تیز رفطار موٹرسائیکل نے ٹکر ماردی۔شور سن پہنچے مقامی لوگوں نے دیکھا تو موٹرسائیکل سوار نوجوان نشے میں دھت تھے جبکہ زد میں آئے شخص کی موت ہو چکی تھی۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے ملزم کو گرفتا کر مقدمہ قائم کر چالان عدالت بھیج دیا۔