Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 29, 2020

آم ‏توڑنے ‏کو ‏لیکر ‏فریقین ‏میں ‏خونی ‏تصادم۔۔١٣افراد ‏زخمی ‏، ‏٩ ‏افراد ‏کی ‏حالت ‏تشویشناک۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٩ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
نیوڑیا تھانہ حلقہ کے لاکھاپور گاؤں میں گزشتہ دیر شام آم کو توڑنے کو لیکر دو فریقوں کے درمیان کہا سنی کے بعد خونی تصادم ہو گیا جس میں دونوں اطراف کے 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے9زخمیوں کی حالت سنگین دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے اگنو پرساد پٹیل کے گھر سے کچھ فاصلے پر آم کا درخت ہے۔ جمعرات کی شام کو گاؤں کے دوسری طرف سے کچھ لوگ آم توڑ رہے تھے جس پر اگنو نے منع کیا تو مذکورہ لوگوں سے کہا سنی ہونے لگی۔کہاسنی کے دوران ہی دونوں فریق کے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر جمع ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔نصف گھنٹے تک چلے مارپیٹ میں ایک فریق سے اگنو پٹیل55،روی پرکاش48،روی کانت26،چندرشیکھر29،پریم پرکاش32،جے پرکاش36 اور دوسرے فریق سے کندن35،پنکج25،نندن31،اجے39 قلندر22 سمیت کل 13لوگ زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع تھانے پر دی جس پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت رام نگر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے 9لوگوں کی حالت خراب دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔معاملے میں دونوں فریق نے تھانے پر تحریر دیکرانصاف کی فریاد کی۔پولیس نے معاملے میں دونوں فریق کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی ہے۔