Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, May 29, 2020

ثانوی ‏اساتذہ ‏ایسوسی ‏سی ‏ایشن ‏نے ‏آٸی ‏او ‏ایس ‏سے ‏ملاقات ‏کی ‏۔۔اساتذہ ‏کے ‏مساٸل ‏سے ‏کرایا ‏روبرو۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٢٩ مٸی ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
اترپردیش ثانوی اساتذہ ایسوسی ایشن کے وفد نے ریاستی نائب صدر نرسنگھ بہادر سنگھ کی قیادت میں جمعہ کے روزڈی آئی او ایس سے ملاقات کر اساتذہ کے مختلف مسائل سے روبرو کرایا۔ 
وفد نے بتایا کہ کئی اسکولوں میں وقت اور باقاعدہ تنخواہ نہیں دی جارہی ہے۔ آج بھی کچھ اسکولوں کے منتظمین اساتذہ کو ہراساں کررہے ہیں، جبکہ اس خوفناک وبا کے بحران میں اساتذہ بھر پور تعاون کررہے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے بورڈ امتحان 2020 کی تشخیص کی اجرت اور سابقہ سالوں سے بقایا کمرہ انسپکٹر کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں ریاستی صدر چیت نارائن سنگھ نے حکومت کو ادا کی جانے والی تشخیص اجرت کی جلد ادائیگی کی درخواست پر حکومت کی سرگرمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان مطالبات پر ڈی آئی او ایس نے وفد کو بتایا کہ سبھی تشخیص مراکز کو ملاکراجرت، کمرہ انسپکٹر، بنڈل کیریئر، ٹی اے وغیرہ سمیت تمام ادائیگی کے لئے 1 کروڑ 14 لاکھ 29 ہزار روپے موصول ہوئے ہیں۔ رسمی مراحل کی تکمیل پر اسے جلد ہی متعلقہ اساتذہ کے اکاؤنٹ میں بھیج دیا جائے گا۔